?️
لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو بیان دے بیٹھے ہیں اس کے بعد یا تو ان کی جان کو خطرہ ہو گا یا پھر حکومت کو، انہوں نے امریکا کے خلاف بیان دے کر اپنی جان خطرے میں ڈال دی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق سوال پر صاف انکار کر دیا تھا۔ اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان جو بیان دے بیٹھے ہیں اس کے بعد بعض حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔
وزیراعظم نے لیاقت علی خان کی طرح اپنی جان خطرے میں ڈال لی ہے۔یا تو ان کی زندگی کو خطرہ ہے یا پھر ان کی حکومت کو خطرہ ہے۔ایک وہ خطرہ ہوتا ہے جو اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہوتا ہے،اور حماقتیں تو کم ہونے کا نام نہیں لیتی، ڈھنگ کا کوئی آدمی رکھا نہیں۔
اپوزیشن تو ظاہر ہے اپوزیشن کرے گی۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے تو لیاقت علی خان کو بھی قتل کرا دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایران میں مداخلت سے انکار کیا تھا اور اب عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈہ شروع ہو گیا،این جی اوز نے بھی کام شروع کر دیا ہے،بڑے پیمانے پر فنڈ ملتے ہیں اور حکومت کو اس کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیے۔
ایک صاحب کتابیں چھاپتے ہیں ان کو دس کروڑ روپے ملے،اسی طرح ایک خاتون بھی کروڑ پتی ہو گئی ہیں کیونکہ انہیں فنڈ مہیا کیا جاتا ہے۔جبکہ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد ان کی ذات اور حکومت کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ جولائی کے بعد امریکہ کا زیادہ پریشر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کا سد باب کرنا ہے ، ہمیں اس حوالے سے انتظامات کرنا ہوں گے ، بالخصوص لوگوں کو ایک بات سمجھانے کی اشد ضرورت ہے کہ کسی ایسے بیانیے کی زد میں نہ آجانا جس سے زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی ماحول میں جس قدر نفرت آج پائی جاتی ہے ایسی نفرت پہلے کبھی نہیں تھی ۔ ان کا بس نہ چلے یہ ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیں۔
مشہور خبریں۔
کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان
مارچ
اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے
جون
فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 8 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر
جون
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
کیا اردگان ترکی میں نئی بغاوت سے خوفزدہ ہیں؟
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے پانچ فوجی افسروں کی برطرفی ملک میں حالیہ
فروری
شام میں نکاح افغانستان میں طلاق
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:داعش کے خلاف جنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر تباہی
ستمبر
سندھ حکومت کا 4400 اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کے قیام کا اعلان
?️ 1 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے 9 اہم مراحل؛ اسرائیل کی شکست اور جنگ بندی پر مجبور ہونے کی کہانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی متعدد مرتبہ جنگ بندی
جنوری