?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے ہیں، احسن اقبال نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کا کیا ادراک ہوگا، ان کی تمام قیادت خود بیرون ملک بیٹھی ہے، شہباز شریف کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیئے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کو لوٹا، گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کراچی کو اس کا حق نہیں مل رہا، گھوٹکی، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں کا بھی برا حال ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج اجلاس کا آغاز الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے سے ہوا، الیکشن کمیشن سے ہماری آخری ملاقات میں مشینوں کے عملی مظاہرے کی درخواست کی تھی۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘رواں ہفتے کمیشن کو پریزنٹیشن دی گئی جس میں کمیشن کے اراکین نے سوالات رکھے جن کا ماہرین نے جواب دیا، ای مشینیں بنانے والی کمپنیوں اور کامسیٹس کی ٹیکنالوجی کمیشن کے 36 نکاتی ایجنڈے کے مطابق ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کی خواہشات کے مطابق ٹیکنالوجی آچکی ہے اور ہمیں پوری اُمید ہے کہ اگلے ضمنی انتخابات میں الیکٹرونک مشین استعمال ہوگی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور نے کابینہ کو بتایا کہ اس ضمن میں قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے اور اب سے سینیٹ بھجوا دیا گیا ہے اور نادرا کے سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جاچکی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے بعد ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کے معاملے کو آگے بڑھا رہے ہیں ‘۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور ان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے درمیان ایران کے معاملے پر ڈیوڈ کیمپ میں گھنٹوں بحث کیا ہوا ؟
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: خبررساں ویب سائٹ Axios کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور
جون
اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جولائی 2021لاہور( سچ خبریں) سینئر اداکار جاوید شیخ نے بچپن سے متعلق اہم
جولائی
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی
فروری
یوکرین میں روزانہ ملٹری کارگو پہنچتا ہے: واشنگٹن
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ
اپریل
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا اسٹریٹجک خطرہ ؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کے درست رہنمائی
اگست
امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ ملک
مارچ
ایران کی اسرائیل پر انٹیلیجنس ضرب؛اہم سکیورٹی کامیابیاں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر
جون
میں نے 50 بار ایران کا سفر کیا ہے: بائیڈن کا نیا گف
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: صدر جو بائیڈن جن کے فتنے جنوری 2021 میں اقتدار
مئی