🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن، عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات کرنے اور صدر، وزیراعظم سمیت وزرا کے انتخابی حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق سے متعلق تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی، اس سلسلے میں 9 فروری 2023 کو اسلام آباد سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیشن نے اجلاس سے قبل تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو خطوط بھی ارسال کیے جب کہ خطوط کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی ارسال کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آج جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے گا، پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے گا، کسی بھی امیدوار کو رشوت سے دستبردار کروانے سے گریز کیا جائے گا، عام نشستوں کے لیے خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دینی ہو گی۔
سیاسی جماعتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ امیدوار انتخابی اخراجات کے لیے مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کا مجاز ہوگا، جلسے، جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی، صدر، وزیر اعظم سمیت وزرا حلقے میں سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، الیکشن کمیشن کے منظور کردہ سائز کے بینرز، پوسٹرز اور پینافلکس استعمال کئے جائیں گے، کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کے بینرز نہیں اتارے گا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لازم ہو گی، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی، پولنگ ڈے پر پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتخابی مہم نہیں چلائی جا سکتی، پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جھنڈے یا بینرز کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا تھا جس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے میں الیکشن اب 8 اکتوبر کے بجائے 14 مئی کو کرائے جائیں گے جب کہ مرکز میں برسر اقتدار اتحاد نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
سعودی عدالت میں بے عدالتی کا مظاہرہ
🗓️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی
مارچ
شہبار شریف بھی لاہور ہائی کورٹ جائیں گے
🗓️ 2 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
مارچ
حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو انتباہ
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: بجلی کی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی
جون
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب
🗓️ 2 مئی 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات
مئی
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کی شکست پر نیتن یاہو کے بیٹے کا عجیب و غریب بیان
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم
مارچ
اسرائیلی جاسوسی پروگرام کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ
🗓️ 24 جولائی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسوس کے ذریعے بھارتی رہنماؤں
جولائی