الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ (ن) کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے 2 ماہ کی مہلت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو 14 مارچ تک انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے کیس کی سماعت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل احسن جہانگیر خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں تاخیر ہوئی ہے۔

ممبر خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیتے ہوۓ کہا کہ ہم آپ کو کب سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا کہہ رہے ہیں، کیوں نہ آپ سے پارٹی نشان واپس لے لیا جاۓ۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہا کہ ہمیں 31 جنوری تک وقت دیا جاۓ، جس پر ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے مسلم لیگ (ن) کے وکیل سے پوچھا کہ اگر آپ 31 جنوری تک الیکشن نہ کروا سکے تو آپ سے پارٹی نشان واپس لے لیں گے۔

احسن جہانگیر نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کروائیں گے لیکن انتخابی نشان واپس نہ لیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ ایسے شخص کو پارٹی صدر نہیں ہونا چاہیے جو اتنا مصروف ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہ کروا سکے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کو 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 14 مارچ تک انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں۔

خیال رہے کہ 21 مئی 2022 کو الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی آخری تاریخ 22 مارچ 2022 تھی تاہم مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر تاریخ میں 14 مئی 2022 تک توسیع کی گئی، قانون کے مطابق پارٹی کو 21 مئی تک الیکشن کمیشن کو سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوتا ہے۔

پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ آخری انٹرا پارٹی انتخابات جون 2017 میں ہوئے تھے اور منتخب عہدیداروں کی 5 سالہ مدت تقریباً ایک سال بعد ختم ہو جائے گی۔

الیکشن ایکٹ کی دفعہ 208 کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو متعلقہ سیاسی جماعت کے آئین کے مطابق وقتاً فوقتاً وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر (جہاں بھی قابل اطلاق ہو) عہدیداروں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ ایکٹ کے سیکشن 208 (1) میں کہا گیا ہے کہ بشرطیکہ 2 انتخابات کے درمیان مدت 5 سال سے زیادہ نہ ہو۔

قانون کے تحت سیاسی جماعت کو اپنے مرکزی عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تازہ ترین فہرست اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنا اور یہ فہرست اور اس کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کو الیکشن کمیشن کو بھیجنا بھی ضروری ہے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی پر مسلم لیگ (ن) اور دیگر 11 سیاسی جماعتوں کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے

رفح کی صورتحال کے بارے میں ہالینڈ کا بیان

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ہالینڈ کی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں رفح کی

ٹرمپ کے انتخابی فیصلے کے خلاف امریکہ بھر میں 300 سے زائد ریلیاں نکالی گئیں

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ریپبلکنز کی طرف سے کانگریس کے اضلاع کو دوبارہ ترتیب

پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی

?️ 22 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات

جنگ کے آغاز سے اب تک 80,000 اسرائیلی فوجی زخمی 

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے میڈیا نے ان فوجیوں کے حوالے سے نئے

اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے: چین

?️ 9 ستمبر 2025چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزارت کے اجلاس میں

پنجاب: بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کی تقسیم میں ’کوتاہی‘ پر محکمہ صحت کے 12 اہلکار معطل

?️ 25 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے مبینہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی

چین میں مسلمانوں کی صورتحال پر مصری صحافی کی رپورٹ؛ سین‌کیانگ کے دورے کی تفصیلات

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:مصری صحافی حازم سمیر نے اپنے حالیہ سفر کے دوران چین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے