?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا اور آج تحریک انصاف کے وفد اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن پہنچا۔
وفد میں تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین علی بخاری سمیت شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی شامل تھیں۔
وفد نے ای سی پی کو انتخابی مہم کے دوران لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق اپنی شکایات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد پی آئی وفد نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن حکام کے سامنے اپنے تحفظات رکھے جس پر انہوں نے ہمیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
الیکشن کمیشن حکام نے پی ٹی آٸی وفد کو بتایا کہ جن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے خلاف شکایات ہیں انہیں تبدیل کیا جائے گا۔
شعیب شاہین نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر انتظار پنجوتھا نہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے 40 کے قریب شکایات موصول ہوٸی ہیں جہاں ہمارے امیدوارں کو کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کرنے دیے گٸے اور نہ ہی جمع کرانے دیے گٸے۔
اس دوران نیاز اللہ نیازی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آٸی انتخابات کے کیس کے حوالے سے بھی بات ہوٸی اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں بلے کا انتخابی نشان جاری کر دے گا۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں حل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا
اپریل
کویتی عوام کی یروشلم اور مسئلہ فلسطین کی حمایت
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی یوتھ ایسوسی ایشن برائے القدس نے ایک تقریب کے دوران
مارچ
سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو
مئی
زلزلے کے نتیجے میں صہیونی اسرائیل سے فرار
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: غاصب علاقوں سے فرار بالخصوص جنگ اور اس کے بعد
اکتوبر
برطانیہ میں گھر کے کرائے کی جگہ جنسی استحصال
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اس ملک میں اخلاقیات کے ایک نئے
مئی
ہم نے تسلیم کیے جانے کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں: طالبان
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاکہ
مارچ
چیٹ جی پی ٹی کا انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کا اے آئی ایجنٹ متعارف
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)
جنوری
ہم جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کا مشاہدہ کر رہے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: رفح پر زمینی حملے کے بارے میں ایک نوٹ میں معاریو
جون