🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ہدایات جاری کی تھیں اور ہدایات پر عملدرآمد کے لیے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتنے مختصر نوٹس پر محض اسلام آباد میں الیکشن کا انعقاد بھی عملاً ناممکن ہے۔
الیکشن کمیشن کے عہدیدار کے یہ ریمارکس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر غور کے لیے منعقدہ اجلاس کے بعد سامنے آئے۔
عہدیدار نے کہا کہ انتخابات کے لیے درکار سازوسامان منتقل کرنے کے لیے لاجسٹک انتظامات نہیں ہیں اور نہ ہی پولنگ عملہ دستیاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر ریٹرننگ افسران موجود بھی ہوں تو انتخابات کے لیے فی الحال کوئی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو دو رکنی ڈویژن بینچ کے سامنے چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، مذکورہ اپیل آج دائر کی جائے گی جس پر پیر (2 جنوری) کو عدالت کی جانب سے سماعت کی جائے گی۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بھی کہا تھا کہ عدالت کی عزت اور احترام کرتے ہیں لیکن 31 دسمبر کو (آج) انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے، اتنے کم عرصے میں انتظامات نہیں ہوسکتے۔
نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنز ہیں جن کو سیکیورٹی فراہم کرنی ہے، پھر وہاں پر الیکشن کا مواد پہنچانا ہے، عملے کو پہنچانا ہے، اس لیے یہ ممکن نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹھوس اور حقیقت پر مبنی وجہ یہی ہے کہ آج شام کو یہ حکم ہو رہا ہے اور وہ بھی دفتری اوقات کے بعد، تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ کل انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہو جائیں، میں سمجھتا ہوں کہ فیصلے قابل عمل ہونے چاہئیں، یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کل الیکشن نہ ہوں، اب تو نیا شیڈول ہی جاری ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ تو ان انتخابات کے انعقاد کا کوئی طریقہ کار سامنے نہیں ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی کو بلانے کی ضرورت تھی، اگر انتخابات ملتوی نہ ہوئے ہوتے تو ہم گزشتہ 4 دنوں میں بندوبست کر چکے ہوتے، اب تو انتخابات میں کم از کم 3 سے 4 مہینے لگیں گے، پارلیمان نے قانون سازی کی ہے، ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کو ایک سائیڈ پر رکھ دیا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں انتخابات 31 دسمبر کو طے تھے لیکن رواں ماہ حکومت نے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کر دی تھی، بعدازاں 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے واضح کردیا تھا کہ انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں، 23 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلز بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 27 دسمبر کو یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔
27 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے، بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی تھی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو (آج) ہی کروانے کا حکم دے دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری
یمنی عوام کا غزہ کے لیے اسلامی ممالک سے مطالبہ
🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے یمن کے عوام
فروری
نیتن یاہو کی بن سلمان کو بلیک میل کرنے کی کوشش
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے اسرائیل، امریکہ اور سعودی
دسمبر
عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور
جون
غزہ پٹی انسانی تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں نے ایک بیان میں
دسمبر
ہمیشہ ماں کی بات ہوتی ہے باپ کی نہیں، مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا، نادیہ افگن
🗓️ 9 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ معاشرے
دسمبر
ایران امریکا سمیت کسی بھی مغربی طاقت کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر
🗓️ 3 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے
مئی
فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،کم از کم 17 افراد ہلاک
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:فلپائنی مسلح افواج کے کمانڈر کے مطابق اس ملک کی فضائیہ
جولائی