?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے 30 ستمبر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے 30 ستمبر کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے کیونکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات الیکشن ٹریبونلز کی تبدیلی کی وجہ نہیں بن سکتی۔
انہوں نے موقف کہا کہ الیکشن ٹریبونل کا جج کون ہوگا یہ فیصلہ چیف جسٹس کا اختیار ہے اور چار اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے چھ الیکشن ٹریبونلز کو نوٹیفائی کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف کمشنر ملاقات کے بعد الیکشن ٹریبونلز کے لیے حاضر سروس ججز کے نام واپس ہوگئے۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور لائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونے کو مدنظر نہیں رکھا، اگر ملاقات نہ ہونا مدنظر رکھتے تو ایسا فیصلہ نہ کیا جاتا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تنازع جب آئینی ادارے سے متعلق ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر کسی فورم پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریبونلز کے ججز تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹریبونلز کو انتخابی حلقے دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خزانہ نے افغانستان کو بڑا آفر دیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
ستمبر
یمن میں سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کیا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منصور ہادی کی
دسمبر
پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے
فروری
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز
اگست
ٹوئٹر کا یو آر ایل تبدیل ہوکر ایکس ڈاٹ کام بن گیا
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے کہا ہے کہ پہلے ٹوئٹر کے نام
مئی
امریکہ کی ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی کی توسیع
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف قومی
مارچ
غزہ سے جنین تک فلسطینی غزہ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کا نام لیا جاتا ہے
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے
فروری