القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کے ساتھ ہوئے تصفیے پر لاعلمی کا اظہار

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے جاری کردہ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے درمیان تصفیہ کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

انسداد بدعنوانی کے ادارے نے بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی سربراہ کو 7 جون (آج) القادر یونیورسٹی کی رجسٹریشن، عطیات اور دیگر تفصیلات سے متعلق دستاویزات کے ساتھ راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ سے حکومت پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

اپنے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے بیورو سے درخواست کی تھی کہ وہ سماعت 8 جون (کل) کو منتقل کردے کیونکہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونا تھا۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ وہ سخت پردہ کرتی ہیں بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ گزشتہ پیشی پر اسلام آباد اپنے شوہر کے ہمراہ آئی تھیں اور 8 جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔

انہوں نے احتساب بیورو سے درخواست کی کہ وہ جمعرات کی نیب پیشی کو منتقل کر دے۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کو دیے گئے عطیات ’عطیات کی آڑ میں‘ نہیں تھے بلکہ یہ حقیقی عطیات ہیں جو صرف القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے فائدے کے لیے دیے گئے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کی جانب سے دیے گئے تمام عطیات (بشمول زمین، عمارت، فنڈز وغیرہ) القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے خصوصی استعمال اور فائدے کے لیے ہیں، ٹرسیٹز سمیت کسی فرد کے کسی بھی طریقے سے استعمال یا فائدہ کے لیے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا فرض ہے کہ وہ ’ان سے مانگی گئی معلومات کی شناخت اور تفصیلات بتائے‘ اور ساتھ ہی اس کیس میں ان کی تفصیلات اور ان کے ملوث ہونے کے درمیان تعلق کو بھی بتائے۔

سابق خاتون اول نے کہا کہ مجھے برطانیہ کی این سی اے اور ملک ریاض فیملی کے درمیان ہونے والی کارروائی سے متعلق یا مذکورہ کارروائی کے مطابق این سی اے اور ملک ریاض کے خاندان کے درمیان طے پانے والی شرائط یا فنڈز کی واپسی سے متعلق یا برطانیہ سے پاکستان فنڈز کی واپسی یا وفاقی کابینہ کی کارروائی اور اس کی جانب سے 3 دسمبر 2019 کو کیے گئے فیصلے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض حسین یا ان کے خاندان کے کسی فرد/بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کی جانب سے مجھے یا جہاں تک میری معلومات کے مطابق کسی دوسرے ٹرسٹی کو ایسی کوئی زمین، نقد، تحفہ یا کوئی قیمتی چیز نہیں دی گئی تھی۔

بشریٰ بی بی نے اپنے جواب میں وضاحت کی کہ ’براہ کرم نوٹ کریں کہ میں نے ٹرسٹ کو کوئی عطیہ نہیں دیا‘۔

نیب کی جانب سے مانگی گئی دستاویزات کے حوالے سے بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر کے پاس ہیں، جنہوں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ 23 مئی کو ان دستاویزات کی مصدقہ کاپیاں نیب کے پاس جمع کرا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 7 جون کو طلب کیا تھا۔

بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نوٹس میں ہدایت کی گئی تھی کہ 7 جون کو صبح 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر جی-6 اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور بھیجے گئے سوالات کے جواب تحریری شکل میں جمع کرا دیں۔

نیب کی جانب سے نوٹس میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ، القادر یونیورسٹی پروجیکٹ انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اور القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر تمام دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف چلائی جانے والی عدم اعتماد

2025 میں امریکہ اور چین کے درمیان تصادم کا امکان: امریکی کمانڈر

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی فضائیہ کے جنرل مائیک منی ہان  نے 2025 کے اوائل

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عبدالملک الحوثی

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے

صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور

اسرائیل اپنے وقت کا وحشی ظالم

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر Itamar Ben Guer نے  سوشل

بینکس الیکٹرک گاڑیوں، گھروں اور ایس ایم ایز کی فنڈنگ کریں گے

?️ 19 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی

حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس

کیا تل اویو رام اللہ تنظیم کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دے گا؟

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں: 13 اور 3 جنوری کو صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے