?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستانیوں کے تعاون سے فلسطینیوں پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گی جبکہ غزہ میں 3 ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں اسکولوں کے طلبہ کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن فلسطینی عوام کی امداد جاری رکھے گی، الخدمت فاونڈیشن پاکستانیوں کی مدد اے ایک ارب ڈالر فلسطینیوں کے لیے خرچ کرے گی، الخدمت کے تحت غزہ میں 3ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنائیں گے، میں خود فلسطینیوں کی مدد کے لیےعوام کے پاس جاوں گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستام ایٹمی طاقت ہونے کےناطے فعال کردارادکرے، اسرائیل سے کوئی اچھی امید نہیں، اسرائیل ہمیشہ معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، اب ٹرمپ سمیت دیگر قوتوں کا امتحان ہےکہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر عملدرآمد کا پابند بنائیں، دنیا نےاسرائیل کو لگام نہیں ڈالی تو یہ سلسلہ رکےگا نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس ایک عوامی قوت ہے جس کا راستہ روکا گیا، حماس ایک مزاحمتی قوت ہے، جسے ہتھیار اٹھانے کی اجازت اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے، حماس کا ساتھ دینا چاہیے، اسلام آباد میں حماس کا دفتر قائم ہونا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے واضح کیا کہ ریاست صرف ایک ہے وہ آزاد فلسطین کی ریاست ہے ۔باقی سب قبضہ ہے، اسرائیلی ریاست کو بانی پاکستان نے بھی تسلیم نہیں کیا تھا،صرف ایک ہی ریاست ہے اور وہ آزاد فلسطین کی ریاست ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آزادی کبھی بھی گھر بیٹھنے اور باتیں کرنے سے نہیں ملتی،بیت القدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا قبضہ ہے، صہونیوں نے پوری دنیا کے یہودیوں کو جمع کیا ہے، اسرائیل امریکہ کی مدد سے اپنے مقاصدکے لیے مسلمانوں پر حملے کر رہا ہے، اسرائیل کی تمام کارروائیوں میں امریکا اس کا پشتیبان ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دو سال تک بمباری کی گئی اور بچوں کوٹارگٹ کرکے شہیدکیا گیا، آج کے معاہدے پر اسرائیل کے ساتھ حما س کے بھی دستخط ہیں، اسرائیل دوسال کی بمباری میں حماس سے ایک قیدی بھی نہیں چھڑاسکا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں سے یکجہتی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں مارچ میں آنے پر شرکا کو مباکباد پیش کرتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
آئرلینڈ میں بائیں بازو کی جیت کا عالمی پیغام؛ کیتھرین کونولی نے الیکشن کیسے جیتا؟
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: تین نومبر کو آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں کیترین کونولی نے
نومبر
اربیل میں صہیونی کانفرنس کے انعقاد پر عراقی پارلیمنٹ کاسخت ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دار الحکومت اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے
جولائی
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،
فروری
آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا
?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد
فروری
میقاتی نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کی واپسی میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: لبنانی امور میں پیشرفت کے لیے لبنانی حکومت کے
جون
ایل سیز کھولنے کیلئے بینکس ڈالر کا بندوبست کریں
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 فیصد
جولائی
انگلینڈ کے وزیر اعظم کے لیے ہونے والے پول میں لِز ٹرس کو 22% برتری حاصل
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا
اگست