?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران سیز فائر کی خبر آئی، ہم نے ابھی پہلا مقصد حاصل کیا ہے تاہم بطور قوم اور امہ ہم امن امن کی بحالی کی طرف دیکھ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ‘فلسطین اور کشمیر دونوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے’۔
انہوں نے وولکان بوزکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم آپ سے اور سیکریٹرل جنرل اقوام متحدہ سے امن عمل جاری رکھنے کی توقع کرتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘حالیہ کشیدگی سے جو آگ بھڑکی ہے وہ ابھی پوری طرح بجھی نہیں ہے، اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے صدر جنرل اسمبلی اپنا کردار ادا کریں اور اس آگ کو بجھانے کا واحد حل مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہے’۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘میرا مصر کے ہم منصب سے بھی رابطہ کرنے کا ارادہ ہے اور میں یہاں مصر کی قیادت کے تعمیری کردار کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں جن کی گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس ٹیلی فونک گفتگو میں موجودہ صورتحال اور آنے والے دنوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا’۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘میں نے وولکان بوزکر کی اسلام آباد میں موجودگی کا فائدہ اتھاتے ہوئے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال اور انہیں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مماثلت سے آگاہ کیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی حق خودارادیت مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے کہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ نے ہم سے وعدہ کیا تھا جو وفا نہ ہوا’۔
شاہ محمود نے کہا کہ ‘میں نے صدر جنرل اسمبلی کو افغانستان میں بدلتے ہوئے حالات اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور سہولت کاری کے متعلق آگاہ کیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ طاقت کا مرکز تبدیل ہو رہا ہے، آج عالمی برادری پاکستان کو مسئلے کے حصے کے طور پر نہیں بلکہ مسئلے کے حل کے طور پر دیکھ رہی ہے، یہ گزشتہ چند سالوں میں آنے والی ڈرامائی تبدیلی ہے’۔


مشہور خبریں۔
چھوٹے کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بلوچستان کی پہلی ’ایس ایم ای پالیسی‘ منظور
?️ 17 اپریل 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی
اپریل
امریکہ نے افغانستان کو کرپشن کے بلیک ہول میں کیا تبدیل
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور
نومبر
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے تین نام سامنے آگئے
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی
اکتوبر
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ضمنی
اگست
ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج
اکتوبر
شام اور حماس کے درمیان تعلقات صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد کا باعث:فلسطینی عہدیدار
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی المبادرہ الوطنیہ (قومی اقدام) تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا
ستمبر
’فوری جنگ بندی کی جائے‘، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی ایوان بالا میں غزہ میں جاری اسرائیلی
نومبر
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
نومبر