?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اقلیتی رہنماؤں اور بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار اور دیگر اقلیتی نمائندے بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی ملکی ترقی اور ہم آہنگی میں نمایاں خدمات ہیں ،اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے،صوبے میں اقلیتوں کو مساوی مواقع اور مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ثقافتی شناخت کے احترام کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت حکومت کی ترجیح ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
?️ 26 اکتوبر 2025 غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی جب غزہ
اکتوبر
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ
ٹرمپ کی کنیڈا کو حیرت انگیز تجویز
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کے وزیراعظم، جاسٹن
دسمبر
پہلی بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز وینسن کو نشانہ بنایا گیا؛یمن کا دعویٰ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان
اپریل
کیا السوڈانی دوسری بار عراق کے وزیر اعظم بنیں گے؟
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ محمد شیعہ
نومبر
غزہ میں تابعین اسکول پر بمباری پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کے باشندوں کے
اگست
پاکستان میں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام آج شام اسلام آباد میں غاصب
مئی
نواز، شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا
مئی