افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️

لاہور (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو بے مثال کامیابیاں عطا کیں، سب سے بڑی کامیابی پاکستان کو معرکہ حق میں عطا کی، اللہ نے پاکستان کو فضا، زمین اور سمندر کی جنگ میں کامیابی سے نوازا، پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔

اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم اور نواز شریف کو صدر بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں، جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ڈس انفارمیشن اور افواہوں سے پرہیز کرنا چاہیے، محسن نقوی کے حوالے سے ایسی کوئی بات درست نہیں جبکہ نواز شریف کے حوالے سے بھی ایسی کوئی بات نہیں، جب تک کوئی چیز ثابت نہ ہو بات آگے نہیں پہنچانی چاہیے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت ہے، پی ٹی آئی والوں پر قانونی مقدمات ہیں جن کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک کو اتحاد کے ساتھ آگے لے کر جانا چاہیے، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہوچکا ہے، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر بات کرنے کیلئے کل وزارت خارجہ میں امریکی وفد آیا ہوا تھا، امریکا کو گزشتہ ایک سال سے ثبوت دے رہے ہیں مجید بریگیڈ بی ایل اے کا حصہ ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ میں مجید بریگیڈ بھی ملوث تھی، ہم نے امریکا کو مجید بریگیڈ کے بے شمار ثبوت دیئے، ہمارے فراہم کئے گئے ثبوتوں پرامریکا کو مجبوراً مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرنا پڑا، ہم نے امریکا کے آفیشل اعلان کا انتظار کیا، پھر اپنی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر خبر دی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں فوجی بغاوت بڑھتی ہوئی، وجہ؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے اخبار Ha’aretz نے اپنی ایک رپورٹ میں اس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کر دیا

?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما

بغاوت در بغاوت؛ عبدالفتاح البرہان سوڈان میں کیسے برسراقتدار آئے؟

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت میں ملٹری کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے

ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر

یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ

غزہ کے لیے بائیڈن کا منصوبہ کیا ہے؟

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: الشرق الاوسط اخبار کے مطابق امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد

انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جزیرے بورنیو منتقل کرنے کابل منظور

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے اس ملک کے دارالحکومت کو جکارتہ سے

پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا: اسد عمر

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے