?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے افغان کابینہ میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت قدم’ قرار دیا ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں استحکام کے لیے ایسے مزید اقدام اٹھائیں۔ افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے مختلف نسلی اور سیاسی گروپوں کے نمائندوں کو شامل کرکے عبوری حکومت کی کابینہ میں توسیع کو نوٹ کیا ہے، یہ مثبت سمت ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ وہ ملک میں دیرپا استحکام کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے’۔
طالبان نے رواں ہفتے کے آغاز میں متعدد نائب وزرا کو شامل کرکے کابینہ میں توسیع کی تھی، ان میں سے چند کا تعلق ہزارہ جیسی نسلی اقلیتوں سے ہے لیکن عبوری کابینہ میں شامل کیے گئے نئے نائب وزرا میں سے متعدد سخت گیر ہیں۔
عالمی برادری، کئی مرتبہ افغانستان میں جامع حکومت کا مطالبہ کر چکی ہے اور اس نے نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو مطالبے کی تکمیل سے جوڑا ہے۔طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے عالمی ترقیاتی امداد روکی جاچکی ہے، افغانستان روایتی طور پر عالمی امداد پر بڑی حد تک انحصار کرتا ہے، لہٰذا امداد کی عدم فراہمی کی وجہ سے معاشی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایک سال کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، وزیر خزانہ
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
فروری
بی وائی ڈی کا ’ڈیپ سیک‘ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا اعلان، ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ
?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: چینی آٹومیکر ’بی وائی ڈی‘ کے حصص میں منگل کے
فروری
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف درخواست پر فیصلہ 7:30 بجے تک سنائے جانے کا امکان
?️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے
جولائی
غزہ میں بین الاقوامی پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے: وزیر خارجہ
?️ 21 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر خارجہ
مئی
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب
اپریل
صہیونی یونیورسٹیوں میں وسیع ہڑتال
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی،
مئی
اسرائیل منظم جرائم کے بھنور میں پھنس چکا ہے:عبرانی میڈیا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے صہیونی معاشرے کے ڈھانچے میں منظم
اگست
آصف کرمانی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف
جولائی