🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا ملوث ملزمان ایک دو روز میں گرفتار کر لئے جائیں گے،بھارت نے افغان سفیرکی بیٹی کےاغواکیس کوبہت اچھالا، بھارت پاکستان کوبدنام کرنے کیلئےاپنےمیڈیاکواستعمال کرتاہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنےکی ہدایت کی، عمران خان نے حکم دیا ہے کہ افغان سفیرکےکیس کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے افغان سفیرکی بیٹی کےاغواکیس کوبہت اچھالا، بھارت پاکستان کوبدنام کرنے کیلئےاپنےمیڈیاکواستعمال کرتاہے۔
اغوا واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی گھرسےپیدل نکلی، ٹیکسی سے کھڈامارکیٹ پہنچی۔ لڑکی ایف 6 سے گھر جا سکتی تھی لیکن ایف 9 جانےکوترجیح دی، اس کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کررہےہیں۔ واقعہ 16 جولائی کو ہوا، رپورٹ کل کیاگیا۔امید ہے ایک دو روزمیں ملزمان گرفتارہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطےمیں پاکستان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے، وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی دنیامیں مقبولیت ہے، کل بذریعہ ہیلی کاپٹر 15 لوگ داسو گئے، داسومیں کام بند ہونے کی افواہیں پھیلائی گئیں، چین کےساتھ مل کر داسو واقعہ کی تحقیقات کررہےہیں، پاک سرزمین کوافغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، افغانستان سےبھی یہی توقع رکھتےہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج
🗓️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر نیتن
مارچ
انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں
🗓️ 21 جنوری 2022کیلیفورنیا( سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں
جنوری
موساد کے سابق سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی فوجی مشقوں کے بارے میں
جون
جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
🗓️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں
ستمبر
پوٹن کا جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: میکرون
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: میکرون نے ہفتہ وار لی پوئن کو بتایا کہ پوٹن
اپریل
صیہونی جاسوس لبنانی فوج کے ہاتھوں گرفتار
🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:لبنانی فوج کے محکمہ اطلاعات نے آج صیہونی حکومت کے ایک
جون
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تصدیق : واشنگٹن پوسٹ
🗓️ 13 جون 2022سچ خبریں: یروشلم میں واشنگٹن پوسٹ کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو انٹرویو
جون