?️
اسلام آباد(سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کو دیئے گئے 2 ہزار ارب ڈالرز زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں اورکابل کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں. یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آٹھویں صوبے پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان اور امریکی عوام کو افغان حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہیئے کہ آخر افغانستان کو دیئے جانے والے 2 ہزار ارب ڈالرز زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟.
انہوں نے کہا کہ اتنے پیسے لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں انہوں نے کہا کہ افغان سیاستدانوں اور جرنیلوں کے بیرونِ ملک اربوں کے اثاثے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے. فوادچوہدری نے کہا کہ افغان جنگ میں ہم نے 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن بدلے میں ہمیں کیا ملا، سب نے دیکھا۔
ہم دنیا کو بتا ہی نہیں سکے کہ یہ جنگ کیوں ہوئی اور ہم نے کیا قربانیاں دیں، دنیا میں آج بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے، بیانیہ مضبوط ہوگا تو ہماری اہمیت ہوگی، وزیراعظم عمران خان ہمیشہ میڈیا پر توجہ دینے اور بیانیہ کو مضبوط بنانے پر زور دیتے رہے ہیں.


مشہور خبریں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےخلاف درخواست پر سبطین خان و دیگر کو نوٹس
?️ 1 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست
اگست
اسد عمر نے کورونا کی نئی لہرسے متعلق خبر دار کر دیا
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمرنے کورونا سے متعلق خبردار کرتے
جنوری
ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ
میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد
مئی
دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر
اکتوبر
افغانستان کا طبی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: یونیسیف کاانتباہ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے نے کہا کہ اس ملک کو
اکتوبر
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے حقائق بیان نہیں کیے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران
جون
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند
جولائی