?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف 56 سٹرائیکس کی جا چکی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں سے دہشت گردی ہو رہی ہے انہی جگہوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، دہشتگردی کے ہر واقعے کے پیچھے افغان رجیم شامل ہے، یہ جنگ افغان عوام کے خلاف نہیں۔ افغان فورسز براہ راست ٹی ٹی پی کی تشکیل کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں، بارڈر پر جو پوسٹس دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں وہی ٹارگٹ ہیں، پاکستان کا آپریشن افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان رجیم دہشتگردوں کو سہولت اور تحفظ فراہم کر رہی ہے، دنیا کا واحد بارڈر جہاں افغان فورسز دہشتگردوں کی مدد کے لیے آتی ہیں، دہشتگردوں کی قیادت کو شہری علاقوں میں چھپایا جا رہا ہے۔ پاک فوج شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتی صرف دہشتگردوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، بگرام سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، افغانستان دہشتگرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترلائی مسجد، وانا کیڈٹ کالج اور باجوڑ حملوں میں افغان دہشتگردوں کے شواہد ملے، پاکستان نے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو افغان سائیڈ سے 55 مقامات پر حملے کیے گئے۔ پاکستانی فورسز 36 پوسٹوں پر قبضہ کر چکی ہیں، سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے ساتھ کرمنل نیٹ ورک بھی سرگرم تھا، پاکستان کسی ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک کے اندر روزانہ 200 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ بنوں میں بچی پر تشدد کا واقعہ انتہا پسندی کی بدترین مثال ہے، بنوں واقعہ نہ اسلام سے تعلق رکھتا ہے نہ ہماری روایات سے، ایسے عناصر کے خلاف کھڑے ہونا ہی اصل جہاد ہے، قوم دہشتگردی کے خلاف یک زبان ہو کر کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کاباعث بن سکتا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 13 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر
نومبر
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، 14.07 ارب ڈالر ہوگئے
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں
جولائی
بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے
جون
صبر و تحمل کا زمانہ ختم ہو چکا
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں اسٹریٹجک اور حساس ڈیموناتنصیبات پر میزائل حملے نے
اپریل
چین آہنی برادر ہے لیکن امریکہ کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا
جولائی
پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہوگا۔ طلال چودھری
?️ 13 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جولائی
بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 25 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
دسمبر
فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم
اکتوبر