افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف 56 سٹرائیکس کی جاچکیں۔ سکیورٹی ذرائع

افغانستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف 56 سٹرائیکس کی جا چکی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں سے دہشت گردی ہو رہی ہے انہی جگہوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، دہشتگردی کے ہر واقعے کے پیچھے افغان رجیم شامل ہے، یہ جنگ افغان عوام کے خلاف نہیں۔ افغان فورسز براہ راست ٹی ٹی پی کی تشکیل کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں، بارڈر پر جو پوسٹس دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں وہی ٹارگٹ ہیں، پاکستان کا آپریشن افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان رجیم دہشتگردوں کو سہولت اور تحفظ فراہم کر رہی ہے، دنیا کا واحد بارڈر جہاں افغان فورسز دہشتگردوں کی مدد کے لیے آتی ہیں، دہشتگردوں کی قیادت کو شہری علاقوں میں چھپایا جا رہا ہے۔ پاک فوج شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتی صرف دہشتگردوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، بگرام سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، افغانستان دہشتگرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترلائی مسجد، وانا کیڈٹ کالج اور باجوڑ حملوں میں افغان دہشتگردوں کے شواہد ملے، پاکستان نے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو افغان سائیڈ سے 55 مقامات پر حملے کیے گئے۔ پاکستانی فورسز 36 پوسٹوں پر قبضہ کر چکی ہیں، سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے ساتھ کرمنل نیٹ ورک بھی سرگرم تھا، پاکستان کسی ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک کے اندر روزانہ 200 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ بنوں میں بچی پر تشدد کا واقعہ انتہا پسندی کی بدترین مثال ہے، بنوں واقعہ نہ اسلام سے تعلق رکھتا ہے نہ ہماری روایات سے، ایسے عناصر کے خلاف کھڑے ہونا ہی اصل جہاد ہے، قوم دہشتگردی کے خلاف یک زبان ہو کر کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد

امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب

’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے

عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے

?️ 13 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

لبنان سے صہیونی فوج کی چوری

?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250

ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے

طالبان کے وزیرداخلہ پہلی بار میڈیا کے سامنے

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ جو اس تنظیم کےسینئر نائب رہنما

تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے اتحاد میں موجود رکاوٹیں

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: 8 فروری کے انتخابات کے بعد اپوزیشن کی دو بڑی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے