?️
اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں ، امن ، ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو مزید آگے بڑھانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ گہرے روابط قائم کیے ہوئے ہے اور دنیا کے متعدد عالمی رہنما وزیراعظم عمران خان یا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرچکے ہیں۔اس بات چیت کا زیادہ تر حصہ غیر ملکیوں اور خطرات کے شکار افغان شہریوں کو کو افغانستان سے نکالنے پر مرکوز رہا۔
پاکستان کی مدد سے دنیا کے تقریباً 38 ممالک سے تعلق رکھنے والے کم و بیش12 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا گیا۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کی انخلا کے لیے فراہم کردہ سہولت کو عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا۔
چنانچہ اب جبکہ انخلا کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے تو توجہ مستقبل کی افغان حکومت، اس کی پہچان، بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور امن و استحکام کے امکانات کی جانب ہے۔برطانوی سیکریٹری برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ترقیاتی امور، ڈومینک راب افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک اے ملی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔امریکی جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سینئر رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول پاکستان اور خطے کے موجودہ سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان دنیا پر مسلسل زور دے رہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے اور ساتھ ہی اس مرحلے پر افغانستان کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے خبردار بھی کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کو طوفان الاقصی آپریشن کے
اکتوبر
توشہ خانہ کیس میں گرفتاری: زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کل تک توسیع
?️ 16 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس
مارچ
افغان امن کانفرنس کی منسوخی اور طالبان کا امریکا سے اہم مطالبہ
?️ 22 اپریل 2021(سچ خبریں) ترکی کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکا سے کہا ہے
اپریل
پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنےوالوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 4 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے ایک بار پھر سائیکلنگ کو فروغ دینے پر زور
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے
نومبر
غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے تک اسرائیل بحیرہ احمر کی ناکہ بندی میں رہے گا
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کے سربراہ کے مشیر عبد الالہ محمد حجر نے کہا
دسمبر
صنعتوں سے متعلق جوبھی رکاوٹیں ہوں گی انہیں دور کریں گے: وزیراعظم
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتوں سے
ستمبر
افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق
مئی