?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں جاری حملے کسی سے مخفی نہیں۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی علما مشائخ کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ ہمارا ملک جنگی حالات سے گزر رہا ہے، سیاسی و عسکری قیادت اکٹھے ہو کر چل رہے ہیں، ہماری فوج حرمین شریفین کی محافظ بھی ہے۔ سربراہ جامعہ رشید مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری فوج کو غزوہ ہند کی توفیق عطا فرمائی ہے، اس لیے ہمیں اپنی فوج کو ہر صورت میں سپورٹ کرنا چاہیے، فتنہ الخوارج کو ختم کرنے کیلئے علما کرام کی مدد کی بہت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خارجی مذہب کی بنیاد پر دہشتگردی کرتے ہیں، علما افغانستان کو تنبیہ کریں کہ اسلام کے نام پر پاکستانیوں کا خون نہ بہائے، فغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھارت اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو یک زبان ہو کر افوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے30 لاکھ طالب علم ایک حکم کے منتظر ہیں، مئی میں پاکستان کو فتح اللہ تعالیٰ کی مددسے حاصل ہوئی، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے امن کو اپنے امن کے مترادف سمجھا ہے اور کبھی بھی پاکستان سے افغانستان میں دہشتگردی کی سرگرمی نہیں کی گئی۔
اس کے برعکس افغانستان سے پاکستان میں جاری حملے کسی سے مخفی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اعلامیے کے ذریعے امن کے پیغام کو واضح کریں اور اس پر عملی طور پر عملدرآمد کروائیں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ بنیان المرصوص دنیا میں ہماری عزت اور شرف کا باعث بنا ہے، پاک فوج کے شہدانے ملک کی خاطر جانیں قربان کیں، پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔
علامہ ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے معرکہ حق میں فتح حاصل کی، کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے کسی سپاہی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیر حسن حسیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کو عزت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کے 16سال مکمل
?️ 15 اگست 2021(سچ خبریں) غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو
اگست
ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی
جون
صنعاء کا محاصرہ اور امن کی بات کرنا دو متضاد چیزیں
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیز نے کہا کہ
مارچ
جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے
نومبر
استنبول، مہنگائی اور غربت کا شہر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:خوبصورت اور دلکش شہر استنبول کا دوسرا رخ غربت اور ایک
جنوری
جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور
اکتوبر
متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے
مئی
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی حالت زار؛پینٹاگون کی زبانی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر
دسمبر