?️
بنوں: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو سرحد پار سےآ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کریں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے، پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی خارجیوں اور ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا اعلیٰ کار ہے اور اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔
شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ہندوستان کی ان پراکسیوں کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے-
دریں اثنا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے بنوں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں زخمیوں کی عیادت کی جب کہ کور کمانڈر پشاور نے علاقے کی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے بریف کیا۔
قبل ازیں، وزیر اعظم شہبا زشریف کے بنوں پہنچنے فیلڈ مارشل نے بنوں کنٹونمنٹ میں اُن کا استقبال کیا، شہباز شریف اور عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس
مارچ
بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطینیوں کے خون کی پامالی ہے: پاکستانی عہدیدار
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: علامہ سید ساجد علی نقوی نے جو بائیڈن کے دورہ
جولائی
انصاراللہ کی سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
اپریل
مسجد اقصیٰ پر حملے کا کرارا جواب
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ڈپٹی
اکتوبر
اسرائیل کی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے، ایرانی سفیر
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم
جون
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی
صہیونیوں کا مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیکڑوں صہیونیوں نے گزشتہ رات تل ابیب
فروری
ایران کے پاس بھی اسرائیلی ہتھیاروں کے نئے ڈپو کی پوزیشن ہے: الجزیرہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ
اپریل