?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم نے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا حالانکہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں تھے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا ہے، میں اپنی اور تمام کابینہ اراکین کی جانب سے اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہم سب ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان کامیابی سے سنبھالا ہے، ہم سب کی دعا ہے اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے اور اس مخلوط حکومت کو اسحٰق ڈار کی شمولیت سے مدد ملے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے بہت محنت اور عرق ریزی سے کام کیا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہمیں افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ ہم نے عوام کے کاندھوں پر ڈالا حالانکہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں تھے۔ کابینہ کے تعاون اور مفتاح اسماعیل کی بھرپور محنت کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بحال کیا گیا اور منطقی انجام تک پہچایا، کابینہ کے تمام اراکین کو مفتاح کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سمرقند کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ہم نے شرکت کی، یہ ایک کامیاب دورہ تھا جہاں تمام عالمی رہنماؤں سے ہم نے بالمشافہ بھی ملاقات کی، کانفرنس میں بھی پاکستان کی بہترین نمائندگی ہوئی۔ اس دورے میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، دیگر ممالک کی جانب سے بھی اپنی تقاریر میں پاکستان کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں، انہوں نے بہت محنت کی اور بھرپور ہوم ورک کیا، حنا ربانی کھر نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، شیری رحمٰن وہاں موجود نہیں تھیں لیکن انہوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا، دفتر خارجہ کے عملے کا بھی میں شکر گزار ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی بدترین غفلت اور ناقص کارکردگی کا بوجھ ہم نے اٹھایا، ہمیں تکلیف ہے کہ عوام کو مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑا لیکن ہم اس صورتحال کے ذمہ دار نہیں تھے، سابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ایک دم کم کر دیں جبکہ دنیا میں قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی تھیں لیکن بجٹ میں سبسڈی کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی، سابق حکومت نے معاہدوں کی دھجیاں اڑائیں جس کے باعث پاکستان قرضوں میں جکڑا گیا اور آئی ایم ایف کی شرائط مزید سخت ہو گئیں، ریاست پاکستان پر عالمی برادری کا اعتماد مجروح ہوا، سابق حکومت نے اپنے ہی کئے ہوئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی جس کے باعث ہمیں دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کہ ہم جو وعدے کرتے ہیں وہ پورے نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی
دسمبر
افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے
اکتوبر
بین الاقوامی نظام کی تبدیلی سے مسئلہ فلسطین پر مثبت اثرات
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے خارجہ تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو
مئی
غزہ میں صہیونی ریاست کی جارحیت میں شدت؛ شہریوں کی بڑے پیمانے پر شہادتیں
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی افواج نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف
دسمبر
روس موجودہ دور کا سب سے سنگین خطرہ ہے: برطانیہ
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی فوجی کمانڈر نے روس کو برطانیہ کی قومی سلامتی کے
نومبر
امریکی ریاست فلورِیڈا میں یونیورسٹی فائرنگ کا سانحہ؛ حملہ آور ڈپٹی شیرف کا بیٹا !
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی ہولناک
اپریل
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز
?️ 21 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن)
فروری