?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آج سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا۔
قبل ازیں اعظم سواتی کو طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے آغاز پر عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے اس مقدمے میں راجہ رضوان عباسی کو پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ وہ اعظم سواتی کے خلاف درج شکایت میں شامل دفعات پر دلائل دیں گے۔
ایف آئی کی جانب سے کیس کی فائل جج کے حوالے کی گئی، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائی دیے کہ ملزم نے اپنے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی، ملزم کے خلاف پیکا سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹوئٹ میں الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا گیا۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزم مسلسل ایک مہم چلا رہا ہے۔
جج نے استفسار کیا کہ میں نے فائل پڑھی ہے، 2 روز کے ریمانڈ میں ایف آئی اے نے کیا کیا؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا، کچھ ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔
جج نے استفسار کیا کہ کیا فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک جس فون سے ٹوئٹ کیا گیا وہ برآمد نہیں ہوا، اس کا سراغ بھی لگانا ہے کہ ملزم کے پیچھے کون ہے جو آرمی کے خلاف ٹوئٹس کراتا ہے، ہمارے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے۔
ملزم کے وکیل بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی سے ٹوئٹ کے متعلق پوچھا انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹوئٹ ان کی ہے، میں آئندہ سماعت پر ساری ریکارڈنگز لے کر آؤں گا کس نے کس وقت کیا کہا۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ انہوں نے استدعا کی کہ ٹوئٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ریکور کرنا ہے، ٹوئٹ کو اعظم سواتی نے تسلیم کر لیا، اکاؤنٹس کے لیے ان کو امریکا جانا پڑے گا، ایک ٹوئٹ ہے جسے اعظم سواتی نے تسلیم کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اعظم سواتی کے جسم پر زخم کے نشانات دیکھ لیں، پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کو کچھ بھی نہیں لکھنے دیا جا رہا۔
بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق ‘پی ٹی آئی کے سینیٹر کو آرمی چیف سمیت ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور دھمکی آمیز ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔
بعدازاں 2 روز قبل انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصیٰ حملے پر سب خاموش کیوں ہیں: نور بخاری
?️ 10 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا
مئی
پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مارچ
صیہونی قیدیوں کی اذیت کا اصل ذمہ دار کون؟ حماس کی زبانی
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے
اپریل
شارخ خان کی مودی کی تعریف کرنے پر ان کے مداحواں کا رد عمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ
مئی
فلسطینی مزاحمتی گروپ: ایران کے پاس دشمن کو پشیمان کرنے کی کافی طاقت ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی
جون
سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں۔ سید مراد علی شاہ
?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
جون
نیتن یاہو کی غزہ میں کھلم کھلا نسل کشی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے آج اپنے اداریے میں زور دے کر
نومبر
عراقی کردستان کے ہوئی اڈے اور امریکی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کی تمام
فروری