اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ مریم نواز کیخلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ سامنے آگیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ کو چاہیئے کہ وہ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں، چیئرمین سینیٹ تحریک انصاف رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر پر وزیراعلی پنجاب تین ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینٹ کی توہین کر رہی ہیں، چیئرمین سینٹ تھرتھر کانپنے کی بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلی پنجاب کو طلب کرکے کاروائی کریں، تین ماہ سے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملی بھگت ثابت کرتا ہے، چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی نمائشی بیانات دینے کے بجائے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، دونوں جماعتیں عوام اور تاریخ میں چھبیسویں ترمیم کرنے والے جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔

دوسری طرف سینیٹر تاج حیدر کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا جہاں اجلاس کے دوران اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت پیش ہوئے، اجلاس میں آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کے خلاف تحریکِ استحقاق پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ’سینیٹر اعجاز چوہدری کے 3 بار پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ہم بھی احکامات دیں گے، آئی جی جیل بھی اس وقت تک معطل رہیں جب تک وہ پروڈکشن آرڈرپر عمل نہیں کرتے‘، اسی طرح اجلاس کے دوران سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ’چیئرمین سینیٹ کے آرڈر پر عمل نہ کرنا ایک سنجیدہ استحقاق ہے، اگر آج نہیں ہوسکتا تو اعجاز چوہدری کو پیر کو کمیٹی میں پیش کیا جائے‘۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ یروشلم کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

🗓️ 30 جنوری 2023فلسطینی وزارت صحت نے آج پیر کی صبح اعلان کیا کہ ہیبرون

بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش کی باتوں پر مجھے جھوٹا کہا گیا، عمران عباس

🗓️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار عمران عباس نے شکوہ کیا ہے

پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

🗓️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر

سعودی فوج کے حملوں میں ۳۴۰۴ یمنی شہری شہید اور زخمی

🗓️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان

برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں

🗓️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید

روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟

🗓️ 16 فروری 2022کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ  روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر

اربوں کے ڈکیتوں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم

🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز

غزہ جنگ کے ڈراؤنے خوابوں سے پریشان صہیونی فوجی کی خودکشی

🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے