?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں ایک طرف اپوزیشن کی سائیڈ لینے پر حکومتی ارکان نالاں جب کہ دوسری طرف اپوزیشن وفاقی وزراء کے خلاف کارروائی نہ کرنے ناراض ہوگئی جب کہ ایوان کا ماحول بہتر بنانے کی کوششوں کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں میں سے ابھی تک حکومت اور اپوزیشن میں رسمی مذاکرات بھی نہیں ہوسکے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایوان کا ماحول بہتر بنانے کی کوششوں کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں میں سے ابھی تک حکومت اور اپوزیشن میں رسمی مذاکرات بھی نہیں ہوسکے کیوں کہ اپوزیشن کی طرف سے تاحال مذاکرات کی پیش کش کو قبول ہی نہیں کیا گیا ، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے گزشتہ اجلاس میں نازیبا زبان استعمال کرنے والے اراکین پارلیمنٹ پر اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کی ، جس کے بعد اپوزیشن کی سائیڈ لینے پر حکومتی ارکان ناراض ہیں جب کہ وفاقی وزراء کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اپوزیشن بھی برہم دکھائی دیتی ہے۔
اس کے علاوہمتحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اسپیکر قوی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے نام شامل کیے جائیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ کمیٹی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے ٹاسک دیا جائے گا ، متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، اسپیکر قوی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ، اسپیکر ایوان میں ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، لیکن اسپیکر اس فرض کو نہیں نبھا سکے ، اسی طرح اسپیکر کی جانب سے 7 ارکان اسمبلی پر پابندی لگانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کیا
جون
عراق میں امریکی برطانوی اور اماراتی سازش کے بارے میں الفتح کا انتباہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے
اگست
سعودی اندرونی بحران یمن پر حملے کا باعث کیسے بنا؟
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں سعودی جارح اتحاد نے تمام بین الاقوامی قوانین
دسمبر
ہنیہ کے قتل میں صیہونی حکومت کے جرم پر ترکی کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے
جولائی
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی
ترک معیشت بحران سے کیوں نہیں نکل سکی؟
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: ترک معیشت کی موجودہ تصویر پر ایک مختصر نظر ڈالنے
دسمبر
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کے لئے اہم اعلان
?️ 21 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے مستقل سرکاری
دسمبر
مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز
جولائی