اسٹیٹ بینک نے ڈالرز سمگلنگ روکنے کے لئے اہم فیصلہ کیا

?️

کراچی (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے ڈالرز کی افغانستان سمگلنگ روکنے کیلئے ڈالرز کی ترسیل کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کر دی ہے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے مطابق افغانستان جانے والے افراد پر پاکستان سے ڈالرز لے جانے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ افغانستان جانے والے شخص کو فی دورہ 1 ہزار ڈالر جبکہ سالانہ 6 ہزار سے زائد ڈالرز لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ پانچ سو امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی تمام بیرونی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز اور بیرون ملک بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بایومیٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔

یہ شرط 20 اکتوبر 2021 سے لاگو ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیاں دس ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی نقد بیرونی کرنسی کی فروخت اور بیرون ملک ترسیلات زر بھیجنے کا عمل صرف چیک کے ذریعے وصول ہونے والی رقوم کے عوض یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔ان ضوابطی اقدامات سے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے بیرونی کرنسی کی فروخت کی دستاویزیت بہتر ہوگی اور بیرونی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء اور اشرف غی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان میں زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی آئی اور روپے کی قدر میں بھی بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں ڈالرز کے ذخائر انتہائی محدود ہیں، اس صورتحال میں مبینہ طور پر پاکستان سے افغانستان ڈالرز سمگل کیے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی رچا لی؟

?️ 19 فروری 2021 خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے

یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ 

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ

حماس کا مغربی کنارے کے باشندوں سے مطالبہ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے

غزہ میں ایک اور صحافی شہید

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور رہائشی

ٹرمپ کی مطلق العنانیت اور ون مین پولیس سسٹم کی طرف امریکہ کا اقدام

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جن کا اقتدار میں آنا بین الاقوامی سطح

جھوٹ بولنے اور فلسطینی مزاحمت کا چہرہ مسخ کرنے پر الازہر کا ردعمل

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر نے جمعرات کی شام ایک بیان شائع

اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں:  بزدار

?️ 27 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا

بائیڈن کا ایک بار پھر چیک اپ، وجہ؟

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر نے کہا کہ وہ آج بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے