اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے کم سے کم ڈپازٹ شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک لمیٹڈ کمپنیز کی جانب سے کم سے کم ڈپازٹ کی شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی۔

میڈیا رپورٹس  منگل کے روز اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں اور اسلامی بینکنگ انسٹیٹیوشنز (آئی بی آئی) کے لیے 2 سرکلر جاری کیے، ان سرکلرز میں اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوشنز کے لیے مخصوص ہدایات شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے روایتی بینکوں کے لیے ریگولیٹری میکانزم ایم ڈی آر (مینیمم پیمنٹ ریشیو) متعارف کرانے کا مقصد ان بینکوں کے ڈپازٹرز کو شرح سود سے محض ڈیڑھ فیصد کم منافع ملنے کو یقینی بنانا تھا۔ جب تک ملکی شرح سود 15 فیصد پر برقرار ہے تو ہر روایتی بینک اپنے ڈپازٹرز کو 13.5 فیصد منافع ادا کرنے کا پابند ہے تاہم اسلامی بینک اس شرط سے مستثنیٰ ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ایم ڈی آر کا اطلاق اب صرف انفرادی اکاؤنٹ ہولڈرز پر ہوگا، اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق ایم ڈی آر کی شرائط مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔

ایم ڈی آر کو ختم کرنے کے حوالے سے نئی ہدایات کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

بینکنگ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے ان بینکوں کو فائدہ ہوگا جن کے پاس برے پیمانے پر کارپوریٹ ڈپازٹس ہیں کیونکہ انہیں اب ایم ڈی آر کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔

اس سے قبل بینک پابند تھے کہ ملکی شرح سود سے صرف 1.5 فیصد کم منافع ڈپازٹرز کو ادا کریں، اب بینکوں کو مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ساتھ کم از کم شرح منافع کی ادائیگی پر بات چیت کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

بینکرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے انفرادی اکاؤنٹ ہولڈرز کو تحفظ دیا گیا ہے، ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے ایم ڈی آر کا نفاذ برقرار رہے گا۔

#اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوشنز میں سیونگ ڈپازٹس پر منافع کی تقسیم

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری دوسرے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’اسلامی بینکنگ کے ادارے (آئی بی آئی) روپوں والے سیونگ ڈپازٹس کو اپنے تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کم از کم 75 فیصد منافع فراہم کریں گے، تاہم مالیاتی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک سیکٹر لمیٹڈ کمپنیوں کو اس شرح سے منافع دینے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی‘۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہر پول کی مجموعی پیداوار کا تعین کرنے کے لیے پول کی ماہانہ مجموعی آمدنی کو پول کے ماہانہ اوسط اثاثوں (فکسڈ اثاثوں کو چھوڑ کر) سے تقسیم کیا جائے گا۔ اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ آئی بی آئی کی جانب سے شریعت کے مطابق اسٹینڈنگ سیلنگ سہولت اور شریعت کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشنز (او ایم اوز) کے لیے بنائے گئے پولز کو پول کی اوسط مجموعی پیداوار کا تخمینہ لگاتے وقت باہر رکھا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق اسلامک بینکنگ کا کوئی ادارہ کسی پول سے مارکیٹ سے متوقع آمدنی کم ہونے کی صورت میں مارکیٹ کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اپنا مضاربہ شیئر کا ایک حصہ بطور تحفہ (ہیبا) کے طور پر چھوڑ سکتا ہے۔

آئی بی آئی کی جانب سے پی ای آر (پرافٹ اکوالائزیشن ریزرو) کو بہتر بنائے رکھنے کے دوران اپنا مضاربہ شیئر کم رکھنا ہوگا وہ بھی اس صورت میں کہ اگر پی ای آر ڈپازٹرز کو منافع کی ادائیگی کے لیے ناکافی ہو۔

اگر ضروری ہو تو، اسلامک بینکنگ کے ادارے سیونگ اکاؤنٹ ڈپازٹرز کو کم سے کم منافع کی شرح کی ادائیگی کے لیے ’تحفہ‘ (ہیبا) دے سکتے ہیں۔ اسلامک بینکنگ کے اداروں کے لیے یہ نئی ہدایات بھی یکم جنوری سے موثر ہوں گی۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے سنی کمار کا تخمینہ ہے کہ تمام لسٹڈ بینکوں کے سالانہ اکاؤنٹس ڈپازٹس 270 کھرب روپے کی سطح پر ہیں، ان میں سے 53 فیصد (140 کھرب روپے) کارپوریٹ ڈپازٹس کے ہیں۔

روایتی بینکوں میں سے کارپوریٹ ڈپازٹ مکس کے حامل ٹاپ بینکوں میں بینک آف پنجاب، بینک آف خیبرپختونخوا، سامبا بینک، نیشنل بینک اور عسکری بینک شامل ہیں جو 65 سے 88 فیصد تک ڈپازٹ رکھتے ہیں، جب کہ دوسرے بڑے بینک 35 سے 40 فیصد کارپوریٹ ڈپازٹ رکھتے ہیں، جن میں ایم سی بی بینک، بینک الحبیب، حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:   نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے

امریکہ فسطینی بچوں کو مارنے کے لیے اب صیہونی حکومت کو کیا دے رہا ہے؟

🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کی تشویش

صہیونیوں کا مغربی کنارے پر قبضے کو بڑھانے کا نیا منصوبہ

🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے عقبہ، اردن اور

انٹرنیٹ پابندیوں پر ترکی کے نئے فیصلے

🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں سائبر اسپیس گورننس اور انٹرنیٹ کنٹرول پر بحث

امریکی تعلیمی نظام میں اسکینڈل اور طلباء کے ساتھ زیادتی

🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں شکاگو کے تیسرے سب سے بڑے اسکول ڈسٹرکٹ CPS

اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیئے اہم قدم اٹھا لیا

🗓️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات

پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام

🗓️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے

دہشت گردی پاکستان کے اولین مسائل میں سے ایک ہے:وزیر اعظم

🗓️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو خیبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے