?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 58 ہزار 799 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا جو گزشتہ روز کی کلوزنگ 58 ہزار 199 پوائنٹس سے 600 یا 1.03 فیصد زیادہ تھا۔
پچھلے ہفتے سے جاری اپنی تیزی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بینچ مارک 100 انڈیکس نے ایک اور اب تک کی بلند ترین سطح کو چھوا اور ایک دن پہلے ہی 58 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔
آئندہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈالر ملنے کی توقع، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ترسیلات سے متعلق مثبت اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
آج ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ایکویٹیز ہیڈ رضا جعفری نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ غیر ملکی خریداری بحال ہونے کو قرار دیا۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ حکومت کی جانب سے معیشت پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ شرح سود میں مستقبل میں کمی متوقع ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
خیال رہے کہ 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی
اپریل
کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل
اپریل
جموں کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ
اپریل
وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل
مئی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے
?️ 7 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔تفصیلات
مئی
شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے
اگست
نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، نگران وزیراعظم
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس تاثر کو
اکتوبر
سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلی بنا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ
نومبر