اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں اسکول، مارکیٹیں، تجارتی مراکز، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر عائد پابندی میں توسیع کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے پابندیوں کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر سیکنڈری تک تمام تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن کلاسوں کا اہتمام کریں گے۔

لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ملتان میں بھی اسکول بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ تمام تر کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پارکس، چڑیا گھر، تاریخی مقامات، پلے لینڈز اور عجائب گھر 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا کہ لاہور اور ملتان میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں، کالجز اور اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے، کھیلوں، نمائش اور فیسٹیولز سمیت تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی برقرار رہے گی، تاہم نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر 24 نومبر تک مکمل پابندی رہے گی، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹے بھی 24 نومبر تک بند رہیں گے، ضلع لاہور میں فائر ورکس پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ جاری کردہ سرکلر کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ملتان اور لاہور میں آوٹ ڈور ڈائننگ میں شام 4 بجے کے بعد پابندی ہوگی، تمام ریسٹورنٹس کو رات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ ماحولیات کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملتان اور لاہور میں ہیوی وہیکلز کے داخلے پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی، تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ دیگر 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام کے داخلے پر چوبیس نومبر تک پابندی ہوگی، ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنیٰ ہوگا۔

لاہور میں آلودگی کا راج بدستور برقرار ہے جب کہ شہر آج عالمی سطح پر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا، لاہور ایئرکوالٹی انڈیکس میں 434 پوائنٹس کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے، ملتان 272 پوائنٹس کےساتھ دوسرےنمبرپر جبکہ 210 پوائنٹس کےساتھ کراچی تیسرے نمبر پر ہے، پشاور 192 پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبرپر ہے۔

سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے دھان کی باقیات کو جلانے کے واقعات کی روک تھام میں ناکامی پر محکمہ زراعت پنجاب کے متعدد افسران کو معطل کردیا اور متعدد افسران کو وارننگ دی اور انہیں انڈرآبزرویشن رکھنے کے احکامات جار ی کر دیے۔

سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد ہوگا، دھان کی باقیات کو اگ لگانے والے عناصر کے خلاف غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے زمین کی زرخیزی بری طرح متاثر ہوتی ہے، دھان کی باقیات کو سائنسی طور پر کارآمد بنانے کے لیے سپر سیڈر کا استعمال کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور امریکہ کے مذاکرات ٹھوس پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر

?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں: مسقط کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے

جنوبی یمن میں کشیدگی برقرار 

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب عدن

طالبان کا افغان امن کانفرانس میں شرکت کرنے سے انکار

?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں

ایک سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج کے اہم ترین کمانڈر

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی کی لڑائی میں اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی

توشہ خانہ کیس: عمران خان 11 اپریل کو اسلام آباد سیشن کورٹ طلب

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری

امریکہ تنزل پذیر ملک بنتا جا رہا ہے: اقوام متحدہ

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے دفتر برائے پائیدار ترقی کے تازہ

کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت، دنیا بھر میں ہلچل

?️ 25 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت

مادورو کا جانشین امریکی حکمت عملی کی ایک اہم کڑی ہے: پولیٹیکو

?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: غربی میڈیا آؤٹ لیٹ پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے