?️
اسلا آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 5 ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے درخواست کی غیرمشروط حمایت کردی،اپنے ایک بیان میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ آئین کے آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کاکہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست آئین کے تحت عدلیہ کے اختیار کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔
بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور سنیارٹی کے اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ آئین کے آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے مطابق یہ تبادلے عدلیہ کے آزادانہ کردار میں مداخلت ہیں، جس کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر 5 ججز نے سینیارٹی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کیں تھیں۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
عبدالباری عطوان کا سوڈان کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان اور محمد حمدان دغلو کی فوج
اپریل
مغربی ممالک کی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے اغراض و مقاصد
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں یورپی تروئیکا اور امریکہ نے ایران کے
ستمبر
حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے لیے امریکہ سے کیا مانگا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن سے
جون
کورونا سے مزید 31 افراد کا انتقال کر گئے
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر
فروری
Jokowi, Prabowo could buy more time in VP selection
?️ 8 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد
مئی
افغانستان اہم موڑ پر ہے، مزید تعامل کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
مارچ
ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن خالد البطش
اپریل