?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر،سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے شکایت دائر کی ہے۔
درخواست میں وقاص ملک ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا، ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری طور پر بطور جج کام سے روکا جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف اس سے پہلے بھی گزشتہ سال ایک ریفرنس دائر کیاگیا تھا جس میں ان پرمس کنڈکٹ کاالزام عائد کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف گزشتہ سال سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکی گئی تھی۔
ایڈوکیٹ راجہ مقصود حسین نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی تھی۔شکایت کنندہ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں استدعا کی تھی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو مس کنڈکٹ پر عہدے سے ہٹایا جائے،شکایت پر فیصلہ ہونے تک جسٹس محسن اختر کیانی سے عدالتی اختیارات واپس لئے جائیں۔
شکایت کنندہ نے مزید کہا تھاکہ جسٹس محسن اختر کیانی بطور انتظامی جج اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں،بطور انتظامی جج محسن اختر کیانی رشتہ داروں اور دوستوں کے من پسند مقدمات مقرر کرتے ہیں،راول ڈیم میں جسٹس محسن اختر کیانی کے عزیز غیر قانونی کشتی رانی کرا رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے رشتہ داروں کیخلاف کوئی بھی ادارہ کاروائی سے گریزاں ہے،اے کیو ایسوسی ایٹس کا حصہ رہنے والے جج محسن اختر کیانی اپنے ایسوسی ایٹ وکلا کو نواز نے کا الزام عائد کیا تھا۔شکایت میں مزید کہا گیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی جن وکلا کو نواز رہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
6 ماہ کی بھوک ہڑتال اور 14 سال قید کے بعد فلسطینی قیدی کی رہائی
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:آج 15 ستمبر کو فلسطینی میڈیا نے صیہونی حکومت کی عوفر
ستمبر
سعودی عدالتی نظام اور حالیہ برسوں کے غیر منصفانہ فیصلوں پر ایک نظر
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت سے وابستہ انتہا پسند ججوں کی نسل کو پروان
ستمبر
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو تسلیم کرنا ایک تاریخی غلطی
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل اور حماس تحریک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے اور
نومبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں دس فلسطینی زخمی
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں صیہونی حکومت
فروری
کیف کو تل ابیب کی نئی فوجی امداد کے بارے میں ہارٹیز کی رپورٹ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:کل جمعرات کو صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب
فروری
نیتن یاہو یزید کے آئینے میں
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو
جولائی
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے
مئی
یحیی سنوار کے بھائی کے ممکنہ جانشین کے بارے میں العالم کی قیاس آرائیاں
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: خبری نیٹ ورک العالم نے عزالدین قسام بریگیڈز کے ایک
جون