اسلام آباد میں غیرقانونی قبضے پر فوری کارروائی ہوگی۔ محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں کسی بھی جائیداد پر قبضے یا غیر قانونی تصرف کی شکایت درج کرائی جائے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانونی طور پر ملکیتی اثاثے پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کے تحفظ کے لیے شفاف، تیز اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے قبضے یا غیر قانونی اقدام کا فوری سدباب ہو سکے۔

محسن نقوی کے مطابق حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین

کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی

ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس

یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا

?️ 14 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی

پاکستان نے سعودی-ایران مذاکرات میں سہولت کاری کی، دفتر خارجہ

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے

بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردوں کا سہولت کار سمجھتا ہوں۔ میاں جاوید لطیف

?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا

اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج

?️ 26 مئی 2021اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے