?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی عہدیدار سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا یہ واقعہ ہفتے کی رات بارا کہو کے پرنس روڈ پر ایک مدرسے سے متصل مسجد کے سامنے پیش آیا اس حادثے میں مفتی اکرام اور ان کے 13 سالہ بیٹے اور مدرسے کے شاکر ہلاک ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مفتی اکرام اللہ، ان کے 13 سالہ بیٹے سمیع الرحمٰن اور مدرسے کے ایک شاگرد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد مدرسے سے ملحقہ مفتی اکرام اللہ کی رہائش گاہ کے سامنے کھڑے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ‘یہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے’، واقعاتی شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ چند حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد موجود نہیں اور جائے وقوع پر لوگوں کے آنے سے قبل ہی حملہ آور فرار ہوگئے۔
بعدازاں مقتول مفتی اکرام اللہ کے بھائی کرامت الرحمٰن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے مطابق مفتی اکرام اللہ اپنے بیٹے اور شاگرد کے ہمراہ نماز عشا کی ادائیگی کے بعد گاڑی میں بیٹھنے جارہے تھے کہ اسی اثنا میں 2 سے 3 مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اس موقع پر ان کا ایک اور بھائی ہدایت الرحمٰن بھی موجود تھا جنہوں نے گاڑی کے پیچھے چھپ کر اپنی جان بچائی، وہ نہ صرف اس واقعے کے عینی شاہد ہیں بلکہ قاتلوں کو شناخت بھی کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے کارکنان نے بہارہ کہو اٹھال چوک پر مقتولین کی نعشیں رکھ کر احتجاج کیا اور مری جانے والی شاہراہ بلاک کردی۔
مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔مظاہرین نے اعلان کیا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، تاہم اسسٹنٹ کمشنر میاں انیل اور ایس پی سٹی عمر خان مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل کے لیے NPT نہیں ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے
اکتوبر
القسام کی نیتن یاہو کو دھمکی
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین سے وابستہ تلکرم بٹالین
فروری
بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بِٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ
جولائی
پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دائر مقدمات عدالت میں چیلنج
?️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے
مئی
ہم پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے تیار ہیں: اردوغان
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج روسی
مارچ
برکس اجلاس؛ شمالی دنیا کے خلاف جنوبی دنیا کا اتحاد
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے گزشتہ رات ایک
اکتوبر
مغربی کنارے میں ایک بار پھر صیہونی جارحیت؛مجاہدین کا دندان شکن جواب
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کے تسلسل میں صیہونی
اگست
مصر کا ایران و چین کی طرف رجحان: وقتی تدبیر یا اسٹریٹجک فیصلہ؟؛عطوان کی زبانی
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے مصر کے ایران اور
جولائی