?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور ،پشاورسمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے سے متعلق موصول ابتدائی رپورٹس کے مطابق لاہور، راولپنڈی،گجرات، فیصل آباداورپنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور اور اس کے گردونواح کے شہروں چنیوٹ،پنڈی بھٹیاں،ساہیوال ،اوکاڑہ ،شیخوپورہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے، پشاور، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی۔اس کے علاوہ مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔
آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد،ہزارہ ،سوات ،مالا کنڈ ،دیر،صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسلام آباد ،لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.6ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے کا مرکز افغان علاقے کلفغان سے 108کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ اپنے گھروں سے نکل اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اور امریکہ کی شرکت سے غزہ کے بھوکے مہاجرین پر وحشیانہ قتل عام
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع امریکہ
جون
آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی
?️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
جنوری
صہیونی وزارت جنگ کا ہیڈ کوارٹر قیدیوں کے اہل خانہ کے گھیرے میں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ تل
دسمبر
موساد کے سربراہ نے باضابطہ طور پر پیجرز کے جرم کی ذمہ داری قبول کر لی
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں:برنیا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں Ynet نیوز سائٹ نے
فروری
رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ، نومبر میں 5 فیصد کمی
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی
دسمبر
90 فیصد بینکرز سائبرکرائمز کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں، رپورٹ
?️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیو سی)
نومبر
پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک
اپریل
اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: فواد چوہدری
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد
جنوری