اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق خبردار کر دیا

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق شہریوں کو خبردار کر دیا ہے،  اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتال کے نظام پر ماضی جیسا دباؤ نہیں لیکن عوام احتیاط کریں۔کورونا  پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کا دباؤ کم ہونے پر پابندیاں نہیں لگائیں تاہم صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، ضرورت پڑی تو سخت اقدامات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے اپوزیشن ہمارے جانے کی تاریخیں دے رہی ہے، لگتا ہے یہ لوگ کلینڈر یاد رکھنے کے لیے مارچ کی تاریخیں دیتے ہیں، ہم پہلے بھی ایسی تاریخیں بھگتا چکے ہیں اب بھی یہ گزر جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو کےمارچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہیں یہ ستائیس فروری کی تاریخ بدل کر تیس فروری نہ دے دیں۔ خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں یومیہ کورونا کیسز شرح 10 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ، ملک کے سب سے بڑے شہر میں وباء کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں اومی کرون ویرینٹ کورونا کی دوسری قسموں کی جگہ لے رہا ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فیصد ہو گئی ہے ، کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے ، جن کے باعث 650 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اومی کرون کے پھیلاو سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجائی تھی۔ این سی اوسی نے خبردار کیا کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کےلیے ویکسین لازمی لگوائیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔دوسری جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار، ملک بھر میں شدید ہنگامے شروع ہوگئے

🗓️ 12 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی

روسی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماسکو میں داعش کی دہشت گردانہ کاروائی ناکام

🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سکیورٹی

امریکہ کیسے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے؟ امریکی فوجیوں کی زبانی

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد

نیٹو کی رکنیت کا امکان بہت کم ہے: فن لینڈ کی وزیر اعظم

🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن پر

افغانستان کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی،شہباز شریف

🗓️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے

صہیونی میڈیا کے نقطہ نظر سے لبنان کے جنگ بندی معاہدے کی مکمل شقیں

🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: Hadshot اسرائیل نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے

ملاقات کے وعدے کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو پھر اڈیالہ جیل کے باہر روک لیا گیا

🗓️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے وعدے کے

ریاض اور صیہونی حکومت کے تعلقات کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پر کوئی اثر نہیں

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالرحمن الراشد نے بتایا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے