?️
کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی تقریر سے صوبائی خودمختاری کی بات نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے، سندھ کے عوام کی بہتری کے لیےتمام آپشن استعمال کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیک ہولڈر کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پاک سرزمین اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ سندھ کی تمام اپوزیشن کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی تقریر سے صوبائی خودمختاری کی بات نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہم اس مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے اور سندھ کے عوام کی بہتری کےلیےتمام آپشن استعمال کرینگے۔
اسد عمر نے سندھ کو عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب سندھ کےعوام کےلیے فیصلے کا وقت ہے، آئین کے مطابق سندھ کے شہروں کےجو اختیارات چاہئیں اس کیلئے اب انتظار کرنےکو تیار نہیں۔
تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کےمسائل مقامی حکومتوں میں ہی حل ہوسکتےہیں، ہمارا مطالبہ ہےکہ سندھ میں بھی میئر کو اختیارات دیئےجائیں، انہوں نے سندھ حکومت کو خبردار کیا کہ اگر سیاسی مقاصدلیکرچلیں گےتو کامیاب نہیں ہوسکتے۔


مشہور خبریں۔
جی میل کا نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان
?️ 3 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے صارفین
فروری
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ
ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی
?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے
ستمبر
کیا صیہونی فوج غزہ میں ہار گئی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: ایک صیہونی چینل نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ
نومبر
ہم جنوبی لبنان کو صہیونیوں کا قبرستان بنائیں گے: حزب اللہ
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ نے اس
اکتوبر
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے
مئی
سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی تباہی
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی عمارت میں گزشتہ نصف
جون
ٹرمپ کسی صورت میں بھی قابل اعتماد نہیں:شمشاد احمد خان
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کے نئے صدر
فروری