استحصال کا خاتمہ اور مساوات کا قیام ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آصف زرداری

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ استحصال کا خاتمہ اور مساوات کا قیام ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان سماجی انصاف کی ضمانت دیتا ہے اور کمزور طبقات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھ کر 716 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس کے تحت ایک کروڑ گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم اور خوراک تک رسائی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے جبکہ بزرگوں، خواتین، خصوصی افراد اور نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے، صوبائی حکومتوں کے فلاحی پروگرام بھی وفاقی کوششوں کا حصہ ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کو بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے وسائل کے مؤثر استعمال اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سماجی انصاف پائیدار ترقی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان اقوامِ متحدہ کے موضوع ’شمولیت کو بااختیار بنانا‘ کی حمایت کرتا ہے۔

اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق کی مبینہ پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف منتخب نہیں ہو سکتا اور عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ منصفانہ معاشرہ ہی امن اور خوش حالی کی بنیاد ہے۔

مشہور خبریں۔

 اسرائیل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کو ٹرمپ نے دی  دھمکی 

?️ 12 دسمبر 2025  اسرائیل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کو ٹرمپ

امریکی فوج کا 2026 میں عراق سے مکمل انخلاء

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: بغداد اور بین الاقوامی اتحاد کے درمیان معاہدے کی خبروں

صحت کے نظام پر جرمن شہریوں کے اعتماد میں نمایاں کمی

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً

پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

ملیر کا میدان تو پی پی کے نام رہا، پڑھئے پی ٹی آئی امیدوار کا نمبر

?️ 17 فروری 2021کراچی(سخ خبریں) ضمنی انتخابات 2021 سندھ اسمبلی کے حلقہ ملیر 88 کے

فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ غزہ میں جذباتی مناظر

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی جیلوں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی غزہ واپسی پر

چین کو محدود کرنے سے دنیا کے لوگوں کو زیادہ آزادی ملے گی: برطانیہ

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مغرب

ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ

?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی پٹی میں 5000 فوجیوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے