احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔فواد چوہدری کے خلاف جہلم کے تعمیری منصوبوں میں خورد برد کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیش مکمل کرلیں اور وکلاء سے ملاقات بھی کرا دیں، فواد چوہدری کو 5 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل صفائی فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا اور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ملا تھا، بینکنگ ریکارڈ منگوایا ہے جس پر خورد برد کا شک ہوا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کنٹریکٹر کو بھی 2 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، ان سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے فواد چوہدری کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کرلیں، بینکنگ ٹرانزیکشن سے مزید تفتیش کرنے میں مدد ملے گی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 جنوری کو تعمیری منصوبوں سے منسلک دو افراد کو طلب کیا ہے، 16 میں سے 8 کنال کی زمین فواد چوہدری کے نام کی گئی۔عدالت میں انہوں  نے کہا کہ کافی وقت سے مختلف روئیے دیکھ رہے ہیں، عدالت سب سے پہلے دیکھتی ہے دائرہ اختیار ہے سماعت کرنے کا یا نہیں، میرے وارنٹ دیکھ لیں، 4 الزامات مجھ پر لگائے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ بطور وزیر کنٹریکٹرز پر اثر و رسوخ استعمال کیا، پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کا ہے جس کی منظوری ملی ہوئی تھی، اپنے علاقے کے لوگوں کی ڈیمانڈ حکومت تک پہنچانا مجھ پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپنے علاقے کے لوگوں کیلئے کام نہیں کروں گا تو سیاست کا کیا فائدہ، پراجیکٹ صوبائی اور وفاقی حکومت نے منظور کیا۔فواد چوہدری کی جانب سے احسن اقبال نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس کا حوالہ بھی دیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کا دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا کہ انکوائری کھول کر بیٹھ جائیں، میں کیا اکبر بادشاہ ہوں جو سب پر اثر و رسوخ میرا چل گیا سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے نیب پراسیکیوشن کو تاحال تحقیقات کرنے کا موقع نہیں ملا، اس پراجیکٹ کا تو ٹھیکا ہی نہیں ہوا، ایف ڈبلیو او کو پراجیکٹ بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فرض کرلیں اگر میں نے ٹھیکا دینے کا کہا ہے، نیب کا دائرہ اختیار تو پھر بھی نہیں بنتا، ایسا نہیں ہو سکتا میرے حلقے سے کسی نے میرے خلاف کچھ کہہ دیا اور نیب نے کیس کردیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا نوٹس مجھے تب ملا جب میں اڈیالہ جیل میں تھا، میں نیجواب دیا مجھ پر لگے الزامات بتا دیں اور وکلاء کے ساتھ ملاقات رکھ دیں، نیب اپنا دائرہ اختیار دیکھ لے۔

عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا مقصد کیس ثابت کرنا ہی نہیں بلکہ حقائق کو بھی سامنے لانا ہوتا ہے، فواد چوہدری اپنے علاقے کا کام کریں لیکن قانون کے مطابق کریں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر منصوبوں میں خورد برد ہوگی تو نیب نوٹس لے سکتی ہے، کنٹریکٹ ہوا یا نہیں ہوا، اس کی کوشش تو کی گئی ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بینکنگ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، مجھے بولنے دیں، ورنہ میری آواز ہائیکورٹ تک پہنچ جائے گی۔

وکیل فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت بھی کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے بینکنگ ٹرانزیکشن تو عدالت کے سامنے رکھ دی ہیں۔وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ فواد چوہدری کی بینکنگ ٹرانزیکشن ہمیں تو نہیں دی گئیں۔بعد ازاںعدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم سے کئی ممالک کے وزرا کی ملاقاتیں

?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے

ایران کی طرف آنکھ آٹھا کر بھی دیکھا تو نابود کردیں گے، ایران کی اسرائیل کو شدید دھمکی

?️ 6 اگست 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے دہت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے

یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

کیا دمشق اور آنکارا کے درمیان برف پگھل گئی ہے؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پچھلے 4 سالوں میں، خطے کی بیشتر حکومتوں کے درمیان

امریکہ نے شامی کردوں کے سر سے ہاتھ کیوں اٹھا لیا؟

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی سفیر ٹام باراک نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن

اسپوتنک نے زیلنسکی کی کامیابی کے لیے ممکنہ آپشن پر قیاس کیا ہے

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے روسی فارن انٹیلی جنس سروس کی

پاکستان چین حالیہ معاہدوں سے سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہو گا، انوار الحق کاکڑ

?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

امریکی سینیٹ میں بل پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے