?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا آئین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی پی ٹی آئی آئین کے دفاع کی بات کر رہی ہے۔اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آئین مذاق بن گیا ہے۔
قبل ازیں رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ایسے بل پر پیشگی حکمِ امتناع دینا جو قانون نہیں بنا آئین سے متصادم ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو نہ کم کیا جا سکتا ہے، نہ اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عدالتوں کو اپنی اندرونی کارروائی میں مداخلت کی اجازت دی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے کام کرنے کے اختیار پر بیڑیاں ڈال دی گئی ہیں، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی کرتی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عدلیہ کے اندر ایک ادارہ جاتی مذاکرات کی ضرورت ہے، اس کے بعد پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ افراد اور اداروں کے درمیان اختیارات کے کھیل کو روکا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں تصادم ہونے جارہا ہے، میں نظر میں ایسی چپقلش اورٹرف وار ہوتی رہتی ہے، ایسی مثال کچھ سال پہلے بھارت میں بھی دیکھنے کوملی تھی۔ رضا ربانی نے کہا کہ ریاست کے دو اہم اداروں کے درمیان معاملات سلجھانے کیلئے انٹرا انسٹیٹیوٹ مذاکرات کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ نوے دن کے اندرانتخابات آئین کا تقاضا ہیاسیعملی جاما پہنایاجاناچاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا90روزمیں انتخابات نہ ہونے سیآئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہی میری نظر میں دونوں اطراف سے آئین کا کھلواڑ کیا جارہا ہے اور آئین کو مذاق بنادیا گیا ہے ۔


مشہور خبریں۔
عراقی تجزیہ کار کا مزاحمتی تحریک کی طاقت کے بارے میں اہم بیان
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی
ڈونلڈ ٹرمپ کا قابلِ اعتماد یہودی مشیر، قومی سلامتی کے مشیرِ کے لیے مرکزی امیدوار
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیرِ قومی سلامتی مائیک والٹز
مئی
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم
?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہلم پنڈ دادن خان
اپریل
وزیراعلی سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی تعیرِ نو اور مرمت کا حکم
?️ 26 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب
ستمبر
سوڈان میں بغاوت کی شکست
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: سوڈان جس میں 97 فیصد مسلم آبادی ہے اور حال
نومبر
امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے، محمود خان اچکزئی
?️ 11 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا
فروری
زنگزور کوریڈور کے 2028 میں شروع ہونے کا امکان
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کوریڈور ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات عبدالقادر اورا اوغلو نے
جنوری