?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ رات اتحادی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں لیا گیا۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماؤں میں مشاورت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا ، جس میں قبل ازوقت انتخابات یامعاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا الیکشن میں فوری جانے کی تجویز پر رضامند ہے ، ان میں قائد ن لیگ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی چاہتے ہیں کہ سابقہ حکومت کا بوجھ اُٹھانے کی بجائے فوری نئے الیکشن کرائے جائیں تاہم وزیراعظم شہبازشریف معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقررہ وقت پرکرانےکے حق میں ہیں ۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے ، لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے غیر ملکی سازش کا جون میں اندازہ ہو گیا تھا تاہم اگست میں یقین ہو گیا کہ کیا چل رہا ہے ، بہت کوشش کی اس سازش کو روکا جائے لیکن بدقسمتی سے غیر ملکی سازش کو نہ روک سکے ، امریکہ نے رجیم چینج کے لیے لوگوں کو ساتھ ملایا ،سازش ان لوگوں کے ذریعے کی گئی جو اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار تھے ،لوگوں کو کروڑوں روپے آفر کیے گئے جبکہ میڈیا پر بھی ہماری حکومت کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کومت کو تب ہٹایا گیا جب جی ڈی پی میں اصافہ 6 فیصد تھا ، پاکستان بہتری کی طرف جا رہا تھا ، ہمارے دور میں کرپشن نہیں ہوئی ، نہ پیسہ باہر گیا ، اب حکومت سے مشکل فیصلے نہیں ہو رہے ، ان کا تجربہ معیشت میں نظر آ گیا، سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی اور ڈالر اوپر پہنچ گیا ، کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نیشنل کمیٹی میں ہو ، باہر بیٹھ کر مفرور سزا یافتہ شخص ان کو مشورہ دے رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی میں امریکہ کے غیر اخلاقی منصوبوں کے مقاصد کیا ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں قومی پیداوار کے دھڑے کے سربراہ ابتسام الہلالی
اگست
کراچی میں تاریخ کے سب سے بڑے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جاے گا
?️ 24 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے
ستمبر
اسرائیلی وزیر بن گویر مقبوضہ علاقوں میں اذان پر پابندی کے درپے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: ہبری اخبار "ہارٹز” کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر
جون
صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی
ستمبر
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے
اپریل
عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے
نومبر
امریکہ یوکرین بھیجنے کے لیے داعش کے جنگجوؤں کو بھرتی کرتا ہے: اسپوٹنک
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے آج سہ پہر ایک حوالے
جولائی
یاسر حسین دنیا کے حسین ترین انسان ہیں: اقراء عزیز
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے
نومبر