?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور ایک اور شخص کو پارٹی ٹکٹس کی الاٹمنٹ میں کرپشن سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو کے سلسلے میں پارلیمانی پینل نے طلب کر لیا۔
خصوصی کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ پارلیمنٹ کسی بھی قائمہ کمیٹی کی تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے گریز کرے۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی کارروائی کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں جس نے چیف جسٹس کے سوموٹو اختیارات میں کمی کے قانون کی منظوری دی تھی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے مذکورہ آڈیو لیک کی تصدیق کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا کہ ہم نے نجم ثاقب (سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے)، ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ اور ایک اور شخص کو ان کا مؤقف سننے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں، کسی کو سنا نہ جانا انصاف کے اصول کے خلاف ہے۔
ایف آئی اے نے ان کیمرہ سیشن کے دوران لیک ہونے والی آڈیو کی فرانزک رپورٹ پیش کی ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ لیک ہونے والی آڈیو میں آواز سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی ہی ہے، کمیٹی اس معاملے پر 31 مئی کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں غور کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگرچہ اس معاملے سے متعلق فیصلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دائرہ اختیار میں ہے لیکن ہم نے اس معاملے کو کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے ایوان کی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی شدید مخالفت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے اس معاملے پر غور کیا اور متفقہ طور پر سفارش کی کہ ایوان کی مرضی کا احترام کیا جائے اور ریکارڈ کو سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کا کابل میں داعش کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعوی
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں اس
اکتوبر
ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکی جائیں: سندھ وزیر اعلیٰ
?️ 3 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری
جون
انسانی اسمگلرز کے خلاف بہت جلد سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، محسن نقوی
?️ 1 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
فروری
امارات؛ صیہونی توسیع طلبی کا مرکز
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے صیہونی لیکوڈ پارٹی کی بین الاقوامی کانفرنس
مارچ
فلسطینی قیدیوں کے فرار نے صہیونی دشمن کی کھوکھلی سکیورٹی کی ہوا نکال دی: حماس
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ جلبوع جیل
ستمبر
شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان
اگست
ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں ایک
اپریل
قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے
جنوری