?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دی۔
دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دہشت گردی کے شکار اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی پاکستان کے پُرخلوص قومی جذبات کی عکاس ہے، پاکستان کے ہر عمر کے شہری، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی سے جنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے ناسور کو بہادری، عزم و ہمت اور قربانیاں دے کر شکست دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور دہشت گردی کے واقعات ہماری قومی غیرت و حمیت، امن و خوشحالی کے عزم کو پسپا نہیں کر سکے، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہماری ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کا ہر شہر، ہر بستی، شاہراہ، بازار، اسکول دہشت گردی اور متاثرین کی روداد سناتی ہیں، جہاں پاکستانی معاشرہ قربانیوں اورمصائب پر افسردہ ہے، وہیں اپنی بہادری پر فخر سے سر بلند بھی ہے، نوجوان نسل اس عزم کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے کہ ملکی سلامتی کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ سول اور ملٹری انٹیلی جنس اداروں نے ملک عزیز کو بےشمار دہشت گردی کے واقعات سے بچایا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے مزید 200 ٹن امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب
اگست
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
جولائی
گوگل میپ میں اے آئی ٹولز کا استعمال
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس
فروری
اردگان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین کی گرفتاریاں
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی صورت حال اور قومی کرنسی کی قدر میں
نومبر
معاملے پر سوچ سمجھ کر کارروائی کرنی ہوگی، چیف جسٹس
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
نومبر
ایرانی صدرابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان
مئی
غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کے بارے میں نئے
مئی
یورپی یونین کے رہنما کی 500 بلین یورو پر فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: یورپی یونین کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور
فروری