🗓️
مظفر آباد(سچ خبریں) انتخابات میں 45 براہ راست انتخابی نشستوں کے لیے 32 لاکھ 20 ہزار سے زاید ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ انتخابی معرکے میں 708 امیدوار مدمقابل ہیں۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتظامات مکمل پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پی سی، اور پولیس کے 44 ہزار جوان الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 250 سول و عسکری افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کے مطابق کسی کو الیکشن کے دوران گڑ بڑ اور شرپسندی کی اجازت نہیں ہوگی، صاف اور شفاف الیکشن کروانا ذمے داری ہے۔
آج32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لیے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 32 سیاسی جماعتیں اور سیکڑوں آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
انتخابات میں 826 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 1209 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ عام انتخابات پر سیکورٹی اخراجات کے علاوہ 2 ارب روپے کے قریب اخراجات آئیں گے۔ محتاط اندازے کے مطابق انتخابی عمل پر کل 4 ارب کے اخراجات متوقع ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ پر معاہدے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے
فروری
عمران خان، بشری بی بی سمیت درجنوں افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل
🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ان کی
مئی
عراقی اہلسنت عالم دین اور عیسائی کمانڈر کا شہید سلیمانی کو خراج عقیدت
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کے ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا ہے کہ جنرل
جنوری
بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم قدس کی آنلائن تقریبات، امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا
🗓️ 7 مئی 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم قدس
مئی
فرانسیسی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں صیہونیت مخالف مظاہروں کا آغاز
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں طلباء کی تحریکوں کی جانب سے فلسطینیوں کی
اپریل
یمن جنگ کی قیادت امریکہ کے ہاتھ میں ہے: سعودی تجزیہ کار
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:سعودی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ یمن جنگ کی دلدل
جون
سری لنکا پاکستان کے راستے اپنی اقتصادی روابط کو فروغ دے:وزیر اعظم
🗓️ 23 فروری 2021(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم عمران اس وقت سری لنکا کے
فروری
یمنی عوام کے 80 ہزار ٹن ایندھن والے 3 جہازوں پر قبضہ
🗓️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی قومی تیل کمپنی نے آج ہفتہ 6 نومبر کو
نومبر