?️
سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام کے لیے قربانی دی، آج بھی اللہ اور رسول ﷺ کے نام لیوا مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالمِ اسلام خاموش ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی اللہ اور رسول ﷺ کے نام لیوا مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے, آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالمِ اسلام خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے حکمران روزانہ ٹی وی پر یہ مناظر دیکھتے ہیں، اُنہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے، غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، لیکن اس طرح کا مظاہرہ پاکستان سمیت کسی اسلامی ملک میں نظر نہیں آیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام کا دفاع غیر کر رہے ہیں، مسلمان نہیں، چند آوازیں کبھی پاکستان سے، کبھی کسی اور ملک سے، کبھی ایران سے اُٹھتی ہیں، لیکن ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں۔
اہلِ بیتؓ، رسول اللہ ﷺ کے خاندان نے دین کی حفاظت کے لیے قربانی دی، آج بھی کربلا غزہ کے اندر برپا ہے، آج بھی اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے نام لیوا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے 1400 سال پہلے جس طرح کربلا برپا ہوئی تھی اور سارا عالمِ اسلام اُس وقت خاموش تھا، آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور پورا عالمِ اسلام خاموش ہے، ہمارے حکمران طبقے، ہماری لیڈرشپ، سارے عالمِ اسلام کی قیادت یہ سارے مناظر روزانہ ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ یاد دلانے کے لیے فلسطینی اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، کیا باقی عالمِ اسلام پر فرض نہیں بنتا کہ وہ مسلمانوں کا دفاع کریں؟ مسلمان خود دفاع نہیں کر رہے، چند آوازیں کبھی پاکستان سے، کبھی ایران سے اُٹھتی ہیں، لیکن ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ غزہ بچے بھوکے ہیں، لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں، اُن پر فائرنگ کی جاتی ہے، فلسطینی اس وقت جو قربانیاں دے رہے ہیں، غزہ کے لوگ جو قربانیاں دے رہے ہیں، اُس سے بڑی عظیم قربانی 1400 سال میں کسی مسلمان نے کسی خطے میں نہیں دی۔
مشہور خبریں۔
فلسطینوں کے قتل عام میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی محور کے
اکتوبر
غزہ پر حماس حکمرانی برقرار
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: 2001 میں شالیت کے تبادلے کے معاہدے کے معماروں میں
فروری
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو
نومبر
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کارروائی پر نیتن یاہو کے دفتر کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
امریکہ کی فوجی مہم جوئی کے نتائج کے بارے میں ایران کی واضح وارننگ
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف حالیہ امریکی جارحیت کے حوالے سے
فروری
ایران کے بارے میں امریکی قانون ساز کا اعتراف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی قانون ساز نے ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے
جون
قومی اسمبلی کا اجلاس، بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور بل کی منظوری
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیے
مئی