🗓️
فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نواز شریف کو دکھ ہوا، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔
فیصل آباد میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مستحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیڈ گورننس کے ایشو کو اب ختم کیا جائے گا، مہنگائی میں عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بیڈ گورننس تھی، آئی جی اسلام آباد نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا، آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کیے، ہم مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، سبسڈی صفر کرنے کیلئے پٹرول مہنگا کرنا پڑا، انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا، آئی ایم ایف معاہدے کے بغیر ورلڈ بینک پیسے نہیں دے گا، عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، سابق وزیراعظم نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے دستخط ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں گورننس نہیں تھی صرف انتقام لیا گیا، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام تھا، یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہے ہیں، کل کے جلسے میں 8 سے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔
مشہور خبریں۔
گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی
🗓️ 12 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان
اپریل
صیہونی بائیکاٹ تحریک کی اہم کاروائی
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:جرمنی میں صیہونی بائیکاٹ تحریک نے اس تحریک پر پابندی کے
جون
کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا
اکتوبر
اصول کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں بن رہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور
اپریل
ابھی بھی فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے پیر کے روز ایک بیان
فروری
امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں
ستمبر
کوئٹہ: ’جبل نورالقرآن‘ سے قران پاک کے قدیم نسخے چوری
🗓️ 24 جنوری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے ضعیف
جنوری
جنگ بندی معاہدہ فوجی ردعمل کو نہیں روک سکے گا: انصاراللہ
🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: یمنی سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے کہا کہ صیہونی
اگست