?️
کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا چھوٹ ختم ہوگی، ٹیکسز نہیں بڑھیں گےاسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں، افواہیں تھیں لاکرز سیل ہو جائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا چھوٹ ختم ہوگی، ٹیکسز نہیں بڑھیں گے، ہم نے آئی ایم ایف کو ٹیکسز بڑھانے سے انکار کیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور اسٹیٹ فنانسنگ کی بہتری ترجیح ہے، ایس ایم ایز سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، جس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ایس ایم ایز سیکٹر کا پاکستانی جی ڈی پی میں اہم کردار ہے، جس سے ہماری معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔
احساس پروگرام کے تحت ہمارے پاس ڈیٹا اکھٹا ہوچکا ہے، حکومت کو امیرغریب کا پتہ چل گیا ہے، ڈیٹا موجود ہے، ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور نئے ٹیکس پیئرز کو سامنےلانا خوش آئند ہے، ہمیں اسٹاک مارکیٹ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا،ماضی کے مقابلے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا، سرمایہ کاری کے ٹیکس مراعات کو دیکھنا ہوگا، تعمیراتی شعبے کے خلاف نہیں ہوں اس شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی دیکھا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان
دسمبر
پاکستان کے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی فوج کوکم کرنا پڑا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
?️ 30 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد
مئی
کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی:عمران خان
?️ 27 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کے تحت آزادی مارچ
مئی
دریائے ستلج میں دو مقامات پر مسلسل ’اونچے‘ درجے کا سیلاب
?️ 26 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج میں اسلام اور گندھا سنگھ والا ہیڈورکس
اگست
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے
مئی
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر ہیگ ٹریبونل کا اہم پیغام
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:جمعرات کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت
جنوری
امریکہ کو جوہری مذاکرات کے لیے فورا سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا: بیجنگ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: ویانا میں چین کے مستقل ٹویٹر کے نمائندے نے
اگست
سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے
جنوری