آئی ایم ایف سے قسط ملنے کی توقع، روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ تین مہینے سے جاری ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے فنڈز آنے کی امید کے نتیجے میں گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر 278 روپے تک پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ اور داسو ہائیڈرو پروجیکٹ سے منسلک 5 چینی انجینئرز کی ہلاکت سے حکومت کا چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر پانڈا بونڈ لانچ کرنے کا منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے۔

مرکزی بینک نے رپورٹ کیا کہ ڈالر کی قدر پانچ پیسے تنزلی کے بعد 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوئی، یہ 5 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

مسلسل تنزلی کے سبب برآمدکنندگان آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر مزید گرنے کی توقع کے سبب اپنے پاس موجود ڈالرز فروخت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ایک سینئر بینکار نے بتایا کہ ملک میں مزید ڈالرز آنے کی امید نے شرح تبادلہ مستحکم ہونے کے مارکیٹ کے جذبات کو سپورٹ کیا ہے۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کے قتل کے بعد اس کے اثرات کا جلدی تجزیہ کرنا نہایت مشکل ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ چین کے ساتھ معاشی تعلقات کم ہوسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بونڈ جاری کرنے کے منصوبے کو کچھ وقت کے لیے روکنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ چین پاکستان میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کے بعد کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے، اس سے آنے والے ہفتوں میں وزیر اعظم کے متوقع دورہ چین پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو پہلے ہی محدود کر دیا ہے، مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران چین سے آنے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار گر کر صرف 8 کروڑ 4 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے، جو گزشتہ برس 47 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، نئی حکومت معاشی تعلقات بہتر کرنے اور چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں کے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا

🗓️ 16 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) حکومت نے کل سے پخیبرپختونخوا کئی شہروں میں تعلیمی ادارے

سعودی عرب یمن کے ساتھ جنگ کے نتائج سے کبھی محفوظ نہیں رہے گا: یمنی سفیر

🗓️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  جنگ کے آٹھویں سال کے آغاز میں، یمنی فوج اور

بھارت میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ، ملک بھر میں کرفیو لگا دیا گیا

🗓️ 10 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری

غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کو روکنے

میری صرف ایک خواہش ہے: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں: ٹرمپ

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور بینجمن نیتن یاہو  نے بند دروازوں کے

چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:چین کا 133 مسافروں کو کومنگ سے گوانگ زو لے جانے

صیہونی فوج کے تین پیدل دستے حزب اللہ کے محاصرے میں

🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ رات تین خصوصی

حکومت شوق سے سائفر معاملے کی تحقیقات کرے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں

🗓️ 2 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے