🗓️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جہاں جاتا ہے وہ قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگا دیتے ہیں، تنخواہوں سے ٹیکس کاٹ لیتے ہیں، آپ چینی، آٹا، دال پر ٹیکس لگاتے ہیں، سیلز ٹیکس ہر چیز پر لگائے ہوئے ہیں، جن سے ٹیکس جمع کرنا ہوتا ہے ان سے کرتے نہیں ہے، جو کام حکومت کے کرنے کا ہے وہ کرتے نہیں اور زبردستی لوگوں سے ٹیکس وصول کرلیا جاتا ہے تو یہ ہمیں قابل قبول نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جتنی بھی بات حکومت نے بجٹ میں کی ہے یہ خلاف واقعہ ہے، حکومت پاکستان کو ایک بار پھر معاشی دلدل میں پھینک رہی ہے، یہ دنیا میں واضح بات ہے کہ آئی ایم ایف جہاں جاتا ہے وہ قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے، اس کے تقاضے اور ہوتے ہیں، کچھ ظاہری ہوتے ہیں اور وہ بھی تباہ کن ہوتے ہیں مگر کچھ چیزوں پر یہ چھپ کر بات کرتے ہیں اور ہماری تہذیب پر بھی ان اداروں کی جانب سے حملہ آور ہوا جاتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی پھر منع کردیا کہ ہم نہیں لیں گے، پھر انہوں نے کہا کہ ہم سبسڈی دیں گے لیکن اس بیان سے بھی پلٹ گئے اور اب یہ صورتحال ہے کہ جتنے بھی دعوے کیے جارہے ہیں اس میں چند ہزار سے زائد کسانوں کے علاوہ کسی کو شامل نہیں کیا جارہا جس کے نتیجے میں آپ دھوکہ دہی کریں اور اگلے سال گندم کی فصل میں کمی واقع ہوسکتی ہے، کیونکہ کسان کہیں گے کہ جو ہم سے وعدے کیے گئے بمپر فصل کے حوالے سے پورے نہیں ہوئے اس لیے ہم گندم زیادہ پیدا نہیں کریں گے اور اس سے ملک میں بحران ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بحران سے بھی شہباز شریف جیسا مافیا فائدہ اٹھائے گا پھر امپورٹ کریں گے گندم کو، اور جو امپورٹ ہوئی تھی پہلے گندم اس کی رپورٹ کہاں ہے؟ جب ہم ایک ایک ارب کی بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں تو تب یہ مافیا گندم کے ہوتے ہوئے اربوں کی گندم درآمد کر رہی ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے حکومت نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
جولائی
نیا شام؛ امریکہ سے ترکی تک غیر ملکی اداکاروں کے عزائم کا میدان
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل اس ملک پر
دسمبر
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے
🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو ہالینڈ کے
مارچ
وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
🗓️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم
جولائی
امریکہ اور مغرب کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای
دسمبر
صیہونیوں کی لبنان سے مراعات حاصل کرنے کی تحریک
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ،
نومبر
امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا:المیادین
🗓️ 15 اگست 2022المیادین چینل کی ویب سائٹ نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے
اگست
کیا سندھ کے گورنر بدل رہے ہیں؟
🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ
اگست