?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک (نیشنل فوڈ سیکیورٹی) میں سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نئے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وہی منصوبے شامل ہوں گے، جو ’اڑان پاکستان‘ سے متعلق ہوں گے، فشریز اور لائیو اسٹاک کے محکمے ختم کیے جارہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سید حسین طارق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک کا اجلاس ہوا، سیکریٹری قومی تحفظ خوراک نے کمیٹی کو بریفنگ مین بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے وزارت کو شعبہ جاتی منصوبے تشکیل دینے کی ہدایات کی گئی ہیں، منصوبہ بندی کمیشن اور وزیر اعظم آفس ملکر ان کی نگرانی کریں گے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اڑان پاکستان اچھا پلان ہے، مگر ہم فصلوں کی نمو کے اہداف حاصل نہیں کرسکے، اگلے 10 سال میں آبادی بڑھے گی تو غذائی تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے ؟، آئندہ 20 سال کے غذائی تحفظ کا منسوبہ وزارت کو بنانا چاہیے، طویل المدتی منصوبہ ضروری ہے، وزارت روڈمیپ کمیٹی میں پیش کرے۔
اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ پاکستان کے 42 فیصد محصولات بیرونی تجارت سے حاصل ہوتے ہیں، درآمدات پر ٹیکس کا حصہ پاکستان میں دنیا سے سب سے زیادہ ہے، سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ٹیکس زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں آتے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں زرعی مصنوعات کی ورائٹی زیادہ ہے، بھارت میں جدید فارمنگ کی وجہ سے فی ایکڑ فصلوں کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے، خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہم نے ایک چوتھائی زرعی تحقیق پر خرچ نہیں کیا، زرعی تحقیق کے محققین کو مکمل مالی تعاون فراہم کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے میکرون کے فیصلے پر قطر کا ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: قطر نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے فلسطین کو
جولائی
یحییٰ سنور مغربی میڈیا کی قیاس آرائیوں کا مرکز کیوں؟
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کے
مئی
آپ اسرائیلی ویزمین انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں جسے ایران نے نشانہ بنایا؟
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ رات مقبوضہ
جون
بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے
?️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے
نومبر
امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے
مارچ
صیہونی مہنگائی سے پریشان
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے
اگست
اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن
مئی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیاں، عوامی مقبولیت 66 فیصد سے گر کر 24 فیصد تک پہونچ گئی
?️ 22 اگست 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں کی
اگست