سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز کے فیچر کو مزید بہتر اور پرائیویٹ بنانے کی آزمائش جاری ہے، جس سے صارفین ایک بڑے مسئلے سے بچ جائیں گے۔
یہ نیا فیچر کمیونٹیز کے ایڈمن اور ان میں شامل گروپس کے ارکان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، ایپلی کیشن میں ایسے فیچر کی آزمائش جاری ہے جس کے تحت کمیونٹی ایڈمن دیگر گروپس کو دوسرے ارکان سے خفیہ رکھ سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت، ایڈمن چاہیں تو کمیونٹی میں شامل دیگر تمام گروپس کو خفیہ رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح، کمیونٹی کے ارکان کو صرف وہی گروپس نظر آئیں گے جن میں وہ شامل ہیں۔
یعنی اگر کسی کمیونٹی میں پانچ گروپس ہیں اور کوئی صارف صرف ایک گروپ کا حصہ ہے تو نئے فیچر کے تحت اسے باقی چار گروپس نظر نہیں آئیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان
صارف ایڈمن کو درخواست بھیج کر دوسرے گروپس کا حصہ بننے کی درخواست کر سکتا ہے۔
اس فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے اور امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔