?️
سچ خبریں: معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس، ایپلی کیشن اور اسٹریمنگ ویب سائٹس نے سال 2022 میں نابالغ بچوں کے اشتہارات سے مجموعی طور پر 11 ارب ڈالر کی رقم کمائی۔
مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی جانب سے ایسے وقت میں اشتہارات چلائے گئے جب کہ 18 سال سے کم عمر بچے مذکورہ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے تھے۔
ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں مختلف پلیٹ فارمز کے استعمال کے دورانیے سمیت دیگر وجوہات کو دیکھنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس نے صرف امریکا سے ہی بچوں کے اشتہارات کی مد میں 11 ارب ڈالر کمائے جو پاکستانی 30 کھرب روپے زائد کی رقم بنتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ سب سے زیادہ پیسے یوٹیوب نے کمائے اور اس نے 12 سال یا اس سے کم عمر بچوں کی جانب سے مواد دیکھنے اور اس دوران اشتہارات نشر کرنے کی مد میں ایک ارب ڈالرز کمائے۔
مواد دیکھے جانے کے دوران اشتہارات چلاکر پیسے کمانے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر انسٹاگرام رہا جب کہ تیسرے نمبر پر فیس بک رہا۔
لیکن 13 سال سے زائد العمر اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی جانب سے مواد دیکھے جانے اور اس دوران اشتہارات کی مد میں کمائی کے حوالے سے انستاگرام پہلے نمبر پر رہا، جس نے حیران کن طور پر 4 ارب ڈالر کی کمائی۔
یوں ٹک ٹاک، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز نے صرف 2022 میں امریکا میں ہی 18 سال سے کم عمر بچوں کی جانب سے مواد دیکھے جانے کے دوران اشتہارات چلانے کی مد میں مجموعی طور پر 11 ارب ڈالر کمائے۔
تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ پلیٹ فارمز کی جانب سے بچوں کے مواد دیکھے جانے کے وقت بعض پرتشدد اور نامناسب اشتہارات بھی چلائے گئے اور اس ضمن میں کئی پلیٹ فارمز پر امریکا کی مختلف ریاستوں میں مقدمات بھی دائر کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
یمنی میزائل کیسے تل ابیب پہنچا؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی بیلسٹک میزائل کی خاص صلاحیتوں اور
ستمبر
ملتان میں بھی کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی
?️ 19 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملتان میں بھی کورونا ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسین کی
جون
ایران کے ساتھ معاہدے کی امیدیں کم ہو رہی ہیں: ٹرمپ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے
جون
پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 73
مئی
یوکرین ایک بار پھر ناکام
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے خلاف ان کے
دسمبر
غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے
اپریل
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج
مئی
بحیرہ احمر امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں بن گیا ہے؟
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اپنے تجزیے میں یمن کی مسلح افواج کے
فروری